Type to search

ٹی وی اور فلم

پرینکا چوپڑا برتھ ڈے اسپیشل: بالی وڈ کو بین الاقوامی شناخت دلائی

پرینکا چوپڑا

فلمی ڈسک،18جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا آج اپنی 38ویں یوم پیدائش منا رہی ہے۔ جھارکھنڈ کے جمشید پور میں 18 جولائی 1982 کو پیدا ہوئی۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

بالی ووڈ کی فلموں کی مشہور اداکارہ پرینکا چوپڑا ان چند اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جنہوں نے نہ ٖصرف اداکاراوں کو محض شو پیس کے طور پر استعمال کئے جانے کی روایتی سوچ کو بدلا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بالی ووڈ کو ایک خاص شناخت بھی دلائی۔

پرینکا چپوڑا نے ہندی فلم انڈسٹری میں اپنے کیریئر کی شروعات سال 2003 میں آئی فلم دی ہیرو۔ لو اسٹوری آف اے اسپائی سے کی تھی۔ حالانکہ لوگوں کو اب تک شاید ہی یاد ہو کہ سنی دیول کی اس فلم سے پہلے بھی پرینکا نے ایک فلم کی تھی۔ سال 2002 میں ریلیز ہوئی اس فلم کا نام تھا تھمیزن ۔ یہ ایک تامل فلم تھی، اور یہی وہ فلم تھی جس میں پرینکا پہلی بار سلور اسکرین پر دیکھی تھی۔

آج ایک انٹرنیشنل اسٹار بن چکی پرینکا تامل فلم تھمیزن میں تامل ہیرو وجے کے ساتھ نظر آئی۔ پرینکا بھی اس فلم میں لیڈ رول میں تھی۔ حالانکہ ہندی سینما کے لحاظ سے دی ہیرو کو ہی انکی پہلی فلم مانا جاتا ہے۔ فلم باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی اور ان کی اداکاری کو ناقدین کے ساتھ ساتھ ناظرین نے بھی خوب پسند کیا۔

 پرینکا چوپڑا نے ابتدائی تعلیم بریلی سے حاصل کی۔ بعد میں انہوں نے لکھنؤ اور ممبئی سے مزید تعلیم مکمل کی۔ اس دوران میں ان کا رجحان ماڈلنگ کی جانب ہوگا اوروہ بطور ماڈل کام کرنے لگیں۔

سال 2000 میں پرینکا چوپڑا نے مس ​​انڈیا مقابلہ میں حصہ لیا اور دوسرے نمبر پر رہنے کی وجہ سے انہیں مس انڈیا ورلڈ کے خطاب سے نوازا گیا۔ مس ورلڈ مقابلے میں پرینکا نے ہندستانی خوبصورتی کا پرچم پوری دنیا میں لہراتے ہوئے یہ خطاب جیتا۔

سال 2018 میں پرینکا نے نک جونس سے پہلے کئی لوگوں کے ساتھ افیئر کو لیکر بحث میں رہی۔ ان میں اکشے کمار سے لیکر شاہ رخ خان ہی نہیں، بلکہ ایک غیر ملکی اداکار بھی شامل ہے۔

اپنے فلمی کیریئر میں پرینکا کا دل کئی لوگوں پر آیا اور ٹوٹ بھی گیا۔ پرینکا کا پہلا پیار عاصم مرچنٹ تھے۔ فلموں میں آنے سے پہلے پرینکا انکو ڈیٹ کرتی تھی۔

سال 2015میں بالی ووڈ فلم باجی راﺅ مستانی میں زبردست اداکاری کی۔ چوپڑا کو امریکی ٹی وی شو کوانٹیکو سے دنیا بھر پہچان ملی ہے۔ ہندوستانی اداکارہ کی حیثیت سے امریکی ٹی وی سیریز میں اہم کردار ادا کرنا ان کے لیے ایک منفرد اعزاز تھا۔

Tags:

You Might also Like