Type to search

ٹی وی اور فلم

نیپوٹزم : بالی ووڈ میں جگہ بنانا مشکل تھا : پرینکا چوپڑا

priyanka-chopra-nepotism

فلمی ڈسک،24جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ پرینکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ کیریئر کے شروعاتی دور انکے لیے کافی مشکل رہے اور انہوں نے کافی جدوجہد کے بعد اپنی پہچان بنائی- بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم (اقربا پروری/کنبہ پرستی ) کا مسئلہ ایک بار پھر بحث کا موضوع بن گیا ہے- فلم انڈسٹری میں نیپوٹزم کا مسئلہ ویسے نیا نہیں ہے- اسی درمیان پرینکا چوپڑا کا ایک پرانا ویڈیو سامنے آیا ہے- جس میں پرینکا بالی ووڈ اور نیپوٹزم پر کھل کر اپنی رائے رکھ رہی ہے-

پرینکا چوپڑا ان اداکاراؤں میں سے ایک ہیں جو ہر معاملے پر بیباک طریقے سے اپنی رائے کااظہار کرتی ہیں۔ اس پرانے ویڈیو میں بھی اداکارہ بڑے ڈھنگ سے نیپوٹزم پر اپنی رائے رکھ رہی ہے- یہ ویڈیو نیویارک میں کسی سمٹ کے دوران کا ہے- اس میں اداکارہ کہے رہی ہے- نیپوٹزم اور بالی ووڈ ساتھ ساتھ چلتے ہیں- لیکن پچھلے کچھ سالوں میں ایسے فنکار آئے ہیں جو اسے توڑنے میں کامیاب رہے ہیں- ان فنکاروں نے اپنی الگ پہچان بنائی ہے- جو میں بھی کرنے کی کوشش کررہی ہوں-

 

View this post on Instagram

 

” #Nepotism and Bollywood go Hand in Hand” – #PriyankaChopra ( Miss World 2000 and Actress )

A post shared by Pageant and Glamour | India 🇮🇳 (@pageantandglamour) on

 

بالی ووڈ میں انٹری کرنے کے بعد اپنے شروعاتی دنوں کو یاد کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا، میرے لیے یہ بہت مشکل تھا، میں یہاں کسی کو نہیں جانتی تھی- جب میں نے یہاں قدم رکھا تب ہر کوئی یہاں ایک دوسرے کو اچھا دوست تھا- میں نیٹ ورکنگ میں ذیادہ اچھی نہیں تھی نہ ہی ذیادہ پارٹی میں جاتی تھی- میرے لیے بھی تھوڑا مشکل تھا- لیکن میں نے اس سچائی کو قبول کیا کہ مجھے ان سب چیزوں سے ڈرنا نہیں ہے-

Tags:

You Might also Like