Type to search

قومی

اسدالدین اویسی پر حملہ، کار پر تین سے چار راؤنڈ فائرنگ

اویسی کار حملہ

میرٹھ، 3 فروری (ذرائع) اترپردیش کے میرٹھ سے اسد الدین اویسی کی گاڑی پر فائرنگ کا ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اویسی نے خود ٹویٹ کرکے اس واقعہ کی معلومات دی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمین کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے صدر اسد الدین اویسی نے دعویٰ کیا ہے کہ انکے کیتھور سے میرٹھ لوٹتے وقت راستے میں چھیجرسی ٹول پلازہ کے پاس انکی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے-

پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے- ایک نوجوان کو حراست میں لیکر پوچھ تاچھ کی جارہی ہے- وہیں سی سی ٹی وی میں دو لوگ دیکھے جاسکتے ہیں-

اویسی نے بتایا کہ یو پی انتخابات کے لیے میرٹھ کے کیتھور میں انتخابی پروگرام کے بعد وہ میرٹھ لوٹ رہے تھے- چھیجرسی ٹول پلازہ کے پاس پہچنتے ہی انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی- انہوں نے بتایا کہ انکی گاڑی کے ٹائر پنچر ہوگئے- اسکے بعد وہ دوسری گاڑی سے گئے-

انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ میں میرٹھ کے کیتھور میں انتخابی پروگرام کرنے کے بعد میرٹھ جا رہا تھے۔ چھجرسی ٹول پلازہ کے قریب دو لوگوں نے میری کار پر 3-4 گولیاں چلائیں۔ وہ تین چار لوگ تھے۔

Tags:

You Might also Like