Type to search

تلنگانہ

قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں، ہیلتھ ورکرس کا احترام کریں: اویسی

بیرسٹر اسدالدین اویسی

حیدرآباد،13جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) پارٹی کے صدر اور حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ہفتہ کے روز تلنگانہ عوام سے ریاست میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کوویڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے صحت سے متعلق عملے کا احترام کرنے کی اپیل کی ہے۔

 

بیرسٹر اسد الدین اویسی نے ٹیوٹ کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ 19 کے مریضوں کے اٹینڈرس (عملے) کا احترام کریں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لینے کی اپیل کی- اگر عملے کے خلاف شکایت ہیں تو ان کو مناسب طریقے سے حل کیا جانا چاہیئے-

 

حیدرآباد کے گاندھی ہاسپٹل میں ہیلتھ کیئر ورکرس کے ساتھ بدسلوکی کے بعد احتجاج اور ہڑتال کی گئی تھی- فی الحال اب ہڑتال ختم ہوگئی ہے-

اسدالدین اویسی نے ایک ویڈیو مسیج کے ذریعہ کہا کہ، میرا پیغام تلنگانہ کے لوگوں کو امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہے- اگر آپ کو صحت کے عہدیداروں سے متعلق کوئی شکایت ہیں تو آپ اعلی احکام سے شکایت کرسکتے ہیں-

 

انہوں نے مزید کہا کہ کوویڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر اپنی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں اور انتہائی ضروری کردار ادا کررہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like