Type to search

قومی

اندور کے مسلم کونسلر نے چھوڑی بی جے پی

اندور،8فروری(بھاشا، اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی ایکٹ (سی اے اے ) کو آئین کے خلاف بتاتے ہوئے یہاں بی جے پی کے ایک مسلم کونسلر نے پارٹی سے 40 سال پرانا رشتہ توڑنے کا ہفتہ کو اعلان کیا۔ شہر کے وارڈ نمبر 38 سے کونسلر عثمان پیٹل نے بی جے پی کی مقامی یونٹ کو بھیجے خط میں کہا کہ وہ پارٹی کے سبھی عہدے چھوڑ رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی جاری کیا۔ پٹیل نے ویڈیو میں کہا ، میں سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی سے متاثر ہوکر بی جے پی میں آیا تھا۔ لیکن اب بی جے پی بدل گئی اور نفرت کی سیاست کررہی ہے۔ سی اے اے ، آئین اور مسلمانوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے سی اے اے کے خلاف شہر کے الگ الگ علاقوں میں جاری احتجاج کو حمایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ، میں اپنے ساتھیوں سمیت بی جے پی کی ترجیحی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں۔ پٹیل سی اے اے کے خلاف بی جے پی کے قریب 80 دیگر مسلم رہنماؤں نے یہاں پچھلے مہینے پارٹی کی بنیادی رکنیت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like