Type to search

آٹو موبائل

ون موٹو الیکٹا : برٹش برانڈ نے ہندوستان میں لانچ کیا ہائی-اسپیڈ الیکٹرک اسکوٹر الیکٹا

ون موٹو الیکٹا اسکوٹر

الیکٹا میں 72وی اور 45اے ایچ کی ڈیٹیچ ایبل لیتھیم آئن بیٹری ملے گی- کمپنی کے مطابق یہ چار گھنٹے میں چار ہوجائے گی-
سنگل چارج میں رائیڈر اسے 100 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے 150 کلومیٹر تک کی دوری طے کرسکتا ہے-


آٹو ڈسک، 28 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) برطانوی آٹو موبائل برانڈ ون موٹو ہندوستانی الیکٹرک موبیلٹی اسپیس میں اپنی موجودی درج کرانے کی کوشش میں ہے- اسکے لیے کمپنی نے ملک میں ایک ہائی-اسپیڈ الیکٹرک الیکٹا اسکوٹر لانچ کرنے کا اعلان کیا ہے-

ون موٹو الیکٹا الیکٹرک اسکوٹر کو ایک پریمیم پیشکش کے طور پر اتارا گیا ہے اور اسکی ایکس شوروم قیمت 2 لاکھ روپئے رکھی گئی ہے- ہندوستانی بازار میں ون موٹو کا یہ تیسرا پروڈکٹ ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by O N E M O T O ™ (@one.moto)

 

ون موٹو الیکٹا اسکوٹر کی بیٹری اور فیچرس
نومبر میں یہاں کموٹا اور بائیکا کے لانچ کے بعد الیکٹا ون موٹو کا تیسرا ہائی-اسپیڈ اسکوٹر ہے-
تینوں اسکوٹر کو ون ایپ سپورٹ کرتا ہے جس سے جیو-فینسنگ ، آئی او ٹی اور بلوٹوتھ جیسے دیگر فیچرس ملتے ہیں-
لیکن الیکٹا کو دیگر اسکوٹرس سے الگ کرتا ہے وہ یہ کہ اس میں 72وی اور 45اے ڈیٹچیبل لیتھیم آئن بیٹری پیک دیا گیا ہے، جسے چار گھنٹے میں فل چارج کیا جاسکتا ہے-

کلر آپشن
ون موٹو الیکٹا کو 5 کلر آپشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے- اس میں میٹ بلیک، شائنی بلیک، بلو، ریڈ ، گرے رنگ شامل ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by O N E M O T O ™ (@one.moto)

 

اسپیڈ اور رینج
ایک بار فل چارج کرنے پر یہ اسکوٹر 150 کلومیٹر کی دوری طے کرسکتا ہے- اس الیکٹرک اسکوٹر کی 4کے ڈبلیو کیو ایس برش لیس ڈی سی ہب موٹر کی وجہ سے اسکی ٹاپ اسپیڈ 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-

بریکنگ اور وارنٹی
الیکٹا میں بھلے ہی اینالاگ ڈسپلے دیا گیا ہے- لیکن اسکے دونوں پہیوں پر ہائیڈرولک ڈسک بریک اور کروم اپ گریڈ کا آپشن ملتا ہے- موٹر، کنٹرولر اور بیٹری پر تین سال کی وارنٹی بھی ہے-

ون موٹو الیکٹا اسکوٹر کا سائز
الیکٹا الیکٹرک اسکوٹر کے سائز کی بات کریں تو اس کی لمبائی 1890 ملی میٹر، چوڑائی 720 ملی میٹر اور اونچائی 1090 ملی میٹر ہے۔

اس اسکوٹر کا وہیل بیس 1390 ملی میٹر ہے اور اسکا کل وجہ 115 کلو گرام ہے۔ الیکٹا ای-اسکوٹر 150 کلوگرام تک کا بوجھ اٹھا سکتا ہے۔

ون موٹو انڈیا کا ہدف
ہندوستان میں الیکٹرک ٹو وہیلر کی بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھتے ہوئے کئی نئے کھلاڑی میدان میں ہیں-

ون-موٹو انڈیا کے سی ای او شوبھنکر چودھری کہتے ہیں کہ ہندوستان ای-وی اپنانے کا خیر مقدم کررہا ہے، اور ہم اسے حوصلہ افزائی کرنے کے لیے معیاری پروڈکٹس فراہم کریں پر توجہ مرکوز کررہے ہیں-

کمپنی کے تین سکوٹر
الیکٹا اس وقت کمپنی کا سب سے مہنگا ماڈل ہے جسکی ایکس شورم قیمت 2 لاکھ روپے ہے- وہیں بائیکا کی قیمت 1.80 لاکھ روہئے ہے، جبکہ کموٹا تینوں میں سب سے سستا ہے جسکی ایکس شورم قیمت 1.30 لاکھ روپئے ہے-

Tags:

You Might also Like