Type to search

وائرل

کٹرینہ کیف کی اسٹائلش بہنوں سے ملیں، ازابیل کیف نے شیئر کی فوٹوز

ماڈل ازابیل کیف

وائرل ڈسک، 29 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام)  کٹرینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی 7 سے 9 ڈسمبر کے درمیان راجستھان میں ہوئی تھی۔ شادی کا اہتمام انتہائی شاہانہ انداز میں کیا گیا تھا۔

شادی میں صرف چنندہ لوگ ہی آئے تھے اور سبھی چیزوں کا کافی خفیہ رکھا گیا تھا- حالانکہ جوڑے کے رسپشن کو لیکر کئی باتیں سامنے آرہی تھی-

لیکن ابھی تک ویڈنگ رسپشن نہیں ہوسکا ہے- لیکن جوڑے نے اپنی شادی کی تصویریں ضرور سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی- اب کٹرینہ کیف کی بہن ازابیل کیف نے اپنے انسٹاگرام پر بہنوں کی فوٹو شیئر کی ہے-

کٹرینہ کیف کی چھ بہنیں ہیں، جنکا نام اسٹیفنی، ملیسیا، سونیا، کرسٹین ، نتاشا، ازابیل ہے- آپ کو بتادیں کہ کٹرینہ کیف کی ماں سوزانا ٹرکوٹ ہے جو کی برطانوی ہے- انہوں نے شادی کشمیری محمد کیف سے کی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif)

 

ازابیل نے دو فوٹو شیئر کی ہے، جس میں چھ بہنیں پیلی ڈریس میں نظر آرہی ہے- یہ فوٹو وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کی شادی کی ہے اور اسکے ساتھ ازابیل نے لکھا ہے، یادیں-

ازابیل کی بات کریں تو ازابیل کیف کی پیدائش 22 مارچ 1986 کو ہانگ کانگ میں ہوئی- وہ پیشہ ایک اداکارہ اور ایک ماڈل ہے- انکی ڈیبیو فلم سال 2014 میں آئی انڈو-کینڈین فلم ڈاکٹر کیبی ہے- اور بالی ووڈ میں سال 2021 میں آئی فلم ٹائم ٹو ڈانس ڈیبیو فلم رہی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Isabelle Kaif (@isakaif)

 

آخری بار کٹرینہ سلمان کے ساتھ فلم بھارت میں نظر آئی تھی۔ 2019 کی سپر ہٹ فلموں میں سے ایک بھارت میں اداکارہ کی کردار نے سب نے کافی تعریف بھی کی تھی۔ وہیں اب جلد ہی کٹرینہ کیف ایک بار پھر اکشے کمار کے ساتھ فلم سوریہ ونشی میں نظر آئیں گی۔

بتادیں کہ جب کٹرینہ کیف بہت چھوٹی تھی تبھی دونوں کے والدین الگ ہوگئے تھے-

بتادیں کہ کٹرینہ کیف کی تین بڑی بہنیں ہیں سٹیفنی، ملیسیا، نتاشا اور تین چھوٹی بہنیں ہیں-

میلسیا ، سونیا اور ازابیل ، کٹرینہ کا ایک بھائی بھی ہے- جسکا نام سبیسٹین ٹرکوٹ جو کہ ایک فرنیچر ڈیزائنر ہے-

سٹیفنی اور کرسٹین شادی شدہ ہیں جو گھریلو خاتون ہیں۔ نتاشا جیولری ڈیزائنر ہیں اور میلیسا ریاضی کی اسکالر ہیں۔

کٹرینہ کیف کی پیدائش 16 جولائی 1983 کو ہانگ کانگ میں ہوئی-

Tags:

You Might also Like