Type to search

آٹو موبائل

باؤنس انفینٹی ای1 الیکٹرک اسکوٹر ہندوستان میں لانچ

باؤنس انفینٹی ای1 الیکٹرک اسکوٹر

باؤنس انفینٹی ای1 کی خاص بات یہ ہے کہ گراہک اسے بیٹری اور بغیر بیٹری ماڈل میں خرید سکیں گے۔
باؤنس انفینٹی ای1 کی قیمت 68,999 روپے (ایکس شو روم، دہلی) رکھی گئی ہے۔
باؤنس میں 2کلو واٹ گھنٹہ 48واٹ بیٹری پیک دیا گیا ہے-


آٹو ڈسک، 4 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بنگلور میں قائم الیکٹرک موبلٹی اسٹارٹ اپ باؤنس نے ہندوستان میں اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر انفینٹی ای1 لانچ کیا ہے-

یہ (تبدیل کرنے کے قابل بیٹری) سوائپ ایبل بیٹری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے جسکا مطلب ہے کہ گراہک منتخب کرسکتے ہیں کہ انہیں بیٹری چاہیئے یا نہیں-

جن گراہک کو بیٹری نہیں چاہیئے انکے لیے باؤنس بیٹری ایس-اے-سرویس کی پیشکش کرئے گی- جس میں 65 روپئے فی سوئپ سے کرایے کے منصوبے شروع ہوتے ہیں-

باؤنس انفینٹی ای1 میں پروجیکٹر ہیڈلائٹس، ایل ای ڈی لائٹنگ، اسٹائلش الائے وہیل، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کنسول اور اسٹوریج کے لیے 12 لیٹر کا بوٹ بھی ملتا ہے۔

 

یہ پانچ پرکشش رنگوں میں ملے گی- اسپورٹی ریڈ، اسپارکل بلیک، پرل وائٹ، ڈیسیٹ سلور اور کومیڈ گرے۔

نیا الیکٹرک اسکوٹر 2کلو واٹ گھنٹہ لیتھیم آئن بیٹری پیک کے ساتھ آتا ہے، ایک بار چارج کرنے پر 85 کلومیٹر کی رینج دیتی ہے-

باؤنس کا دعوی ہے کہ انفینٹی ای1 8سکنڈ میں صفر سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار پکڑ سکتی ہے-

باؤنس انفینٹی ای1 کی قیمت 68,999 روپے (ایکس شو روم، دہلی) رکھی گئی ہے۔ ایسی میں، اس کا مقابلہ اتھیر 450، اولا ایس1-ایکس1 پرو ، ٹی وی ایس آئی کیوب اور بجاج چیتک ای وی سے رہے گا- گراہکوں کے پاس اسکوٹر کے لیے بیٹری کرایہ پر لینے کا آپشن ہوگا-

اس ایکس شو روم کی قیمت میں بیٹری اور چارجر دونوں شامل ہوں گے۔ ایسے میں آپ کو باؤنس کے بیٹری-سوئپنگ نیٹ ورک پر منحصر نہیں ہونا پڑے گا-

کمپنی نے گراہکوں کے لیے دو آپشن دیئے ہیں- یا تو آپ اسکوٹر خرید لے یا چاہے تو سروس کے لیے بیٹری لے لیں-

جبکہ ٹاپ اسپیڈ 65 کلومیٹر فی گھنٹہ پر محدود ہے- اس میں زیادہ سے زیادہ رینج کے لیے ایک ایکو موڈ بھی دیا گیا ہے-

بنا بیٹری والے باؤنس انفینٹی ای1 کی قیمت 45099 روپئے سے شروع ہوتی ہے جو بیٹری والے ماڈل کے لیے 68999 روپئے تک جاتی ہے، دونوں قیمتیں ایکس شو روم دہلی کی ہیں-

اسکوٹر کے لیے پری-بکنگ شروع ہوگئی ہے، جبکہ ڈیلیوری مارچ 2022 سے شروع ہوگی-

Tags:

You Might also Like