Type to search

ٹی وی اور فلم

مہیش بھٹ کی ویب سیریز رنجش ہی سہی’ میں دیکھی انوکھی محبت ،

رنجش ہی سہی

فلمی ڈسک، 28 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) یادگار رومانٹک ہٹس کے کامیاب ٹریک ریکارڈ کے بعد مکیش بھٹ اور جیو اسٹوڈیو ووٹ سیلیکٹ پر اپنے پہلے ڈیجیٹل وینچر، رنجش ہی سہی، کے پریئیمر کے لیے ایک ساتھ آرہے ہیں-

رنجش ہی سہی، ویب سیریز کو مہیش بھٹ نے پروڈیوس کیا، پوشپادیپ بھردواج نے لکھا اور ہدایت کاری کی-

اس ڈرامائی پریم کہانی میں طاہر راج بھاسن ، امرتا پوری اور امالا پول ایک ساتھ نظر آئیں گے-

اس طرح ساؤتھ سینما کا مشہور چہرا امالا پول کو ایک نئے اور انوکھے انداز میں دییکھا جاسکے گا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Voot Select (@vootselect)

 

سال 1970 کے دہائی کے بالی ووڈ کے سنہری دور کے ساتھ ویب سیریز جدوجہد کرنے والے فلم ڈائریکٹر شنکر (طاہر)، ڈیوا امان (امالا پول) اور شنکر کی بیوی انجو (امرتا) کی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے-

ووٹ سیلکٹ کی انٹینس ڈرامہ سیریز رنجش ہی سہی، میں جنون ، پیار، یقین کی کہانی دیکھنے کو ملے گی-

احمد فراز کی بے حد مشہور ایک غزل ہے، رنجش ہی سہی دل ہی دکھنے کے لیے آ، آ پھر سے مجھے چھوڑ کے جانے کے لیے آ—–! اس غزل کو گلوکار مہندی حسن نے اپنی انوکھی آواز سے غزل کے شوقین کے درمیان امر کردیا ہے-

مہیش بھٹ نے اسی غزل کو لیکر اب ایک ویب سیریز بنائی ہے، رنجش ہی سہی،

اس ویب سیریز کا ٹیزر پیر یعنی 27 ڈسمبر 2021 کو ریلیز ہوا- یہ کہانی ایک ایسے فلم ڈائریکٹر کی ہے جو ایک بچی کا باپ ہوتے ہوئے ایک ہیروئن کے عشق میں گرفتار ہوجاتا ہے-

ویب سیریز ‘رنجش ہی سہی’ کے ٹیزر کی شروعات طاہر راج بھسین کے ایک ٹائپ رائٹر پر کوئی کہانی لکھنے کی کوشش سے ہوتی ہے-

پھر وہ کسی سیٹ پر ایک کیمرے کے پچھے نظر آتے ہیں- کہانی میں پھر بیوی آتی ہے، بچی آتی ہے اور آتی ہے ایک ہیروئن-

Tags:

You Might also Like