Type to search

آٹو موبائل

اوکایا فریڈم الیکٹرک اسکوٹر ہندوستان میں 4 ویرینٹ کے ساتھ لانچ

اوکایا فریڈم الیکٹرک اسکوٹر

اوکایا کے شاندار اور کفایتی الیکٹرک اسکوٹر
فریڈم سیریز کے الیکٹرک اسکوٹر 4 ویرینٹ میں
اسکوٹر کی اسپیڈ 25 کلومیٹر فی گھنٹہ اور 80کلومیٹر تک کی بیٹری رینج


آٹو ڈسک، 17 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) الیکٹرک اسکوٹر خریدنے کا آپ پلان کررہے ہیں تو یہ خبر آپ کے لیے ہے- بازار میں ایک نیا الیکٹرک اسکوٹر لانچ کیا گیا ہے جسکی قیمت 69999 روپے سے شروع ہوتی ہے-

اوکایا گروپ کے الیکٹرک وہیلر ڈیوژن اوکایا ای وی نے ہندوستان میں دو نئے الیکٹرک اسکوٹر ، اوکایا فریڈم ایل اے 2 اور فریڈم ایل آئی2 لانچ کیے ہیں-

اوکایا پاور گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر انل گپتا نے اس اسکوٹر کولانچ کرتے ہوئے کہا کہ 100 فیصد دیسی ساختہ اسکوٹر ہماچل پردیش کے بدی میں واقع کمپنی کے پلانٹ میں تیار کیا جا رہا ہے۔

ہندوستان میں لانچ دونوں نئے الیکٹرک اسکوٹر پرکشش ڈیزائن اور زبردست پاور و رینج سے لیس آتے ہیں-

نئے فریڈم الیکٹرک اسکوٹر ٹو-وہیلر ذیادہ سے ذیادہ 80 کلومیٹر کی رینج کی صلاحیت ہے اور ان میں ڈیجیٹل ڈسپلے ، ایل ای ڈی ہینڈ لیمپ ، ایل ای ڈی ڈی آر ایل اور ریموٹ لاک / آن لاک جیسے اڈوانس فیچر بھی ملتے ہیں-

یہ دونوں کمپنی کے پہلے الیکٹرک اسکوٹر نہیں ہے- اوکایا ای وی کے پورٹ فولیو میں پہلے سے کچھ الیکٹرک اسکوٹر موجود ہے- جنہیں اس سال جولائی میں لانچ کیا گیا تھا-

فریڈم ایل اے2 ، فریڈم ایل آئی2 کی قیمت
حالانکہ سبھی کی قیمتوں کا خلاص ہونا باقی ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ اسکوٹر پوری طرح سے میڈ ان انڈیا اسکوٹر ہیں-
اوکایا فریڈم الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 69999 روپے سے شروع ہوتی ہے-

فریڈم ایل اے2 ، فریڈم ایل آئی2 کے اسپیسیفکیشن
اوکایا فریڈم ایل اے2 او ایل آئی2 دونوں الیکٹرک اسکوٹر میں 250واٹ صلاحیت کی الیکٹرک موٹر ہے-
بیٹری کی صلاحیت کے معاملے میں ان میں معمولی فرق ہے-
ایل آئی2 میں 48وی 30اے ایچ صلاحیت کی بیٹری پیک ہے-
وہیں دوسری طرف ایل اے2 میں 48وی 28اے ایچ وی ایل آر اے (سی20) بیٹری پیک ہے-
کمپنی کے دعوی کے مطابق ایل آئی2 سنگل چارج میں 80-70 کلومیٹر تک چل سکتی ہے-
اور ایل اے2 کی رینج 60-50 کلومیٹر ہوگی-

فریڈم اسکوٹر کئی رنگوں میں دستیاب
اوکایا فریڈم سیریز کے ان اسکوٹر کو وائٹ ، بلیک ، ریڈ بلو، ڈیپ یلیو ، گرے ، گرین سمیت کل 12 کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے-

فریڈم اسکوٹر کی بیٹری
دونوں الیکٹرک اسکوٹر کی بیٹری گھر پر چارج کی جا سکتی ہے۔
عام چارجر سے ایل آئی2 کے بیٹری پیک کو فل چارج کرنے میں 5-4 گھنٹے اور ایل اے2 کے بیٹری پیک کو فل چارج کرنے میں 10-8 گھنٹے کا وقت لگے گا-
سیریز کے دونوں نئے الیکٹرک اسکوٹر وی آر ایل اے لیڈ ایسڈ بیٹری اور لیتھیم آئن فاسفیٹ بیٹری والے 4 ویرینٹ میں دستیاب ہونگے-

فریڈم اسکوٹر کی ٹاپ اسپیڈ
ٹاپ اسپیڈ کے معاملے میں دونوں اسکوٹر ایک جیسے ہیں- دونوں کی ٹاپ اسپیڈ 25 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-
اسکوٹر میں فرنٹ ڈسک بریک اور ریئر ڈرم بریک کے ساتھ ہیں-

Tags:

You Might also Like