Type to search

آٹو موبائل

اوکیناوا الیکٹرک اسکوٹر فل چارج میں 139 کلومیٹر چلے گی

اوکیناوا الیکٹرک اسکوٹر

آٹو ڈسک، 22 ڈسمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) الیکٹرک دو پہیہ گاڑیاں بنانے والی کمپنی اوکیناوا نے ملک میں اپنے الیکٹرک گاڑیوں کی ایک لاکھ گھریلو فروخت کا ہندسہ پار کرلیا ہے-

کمپنی نے ایک بیان جاری کرکے اسکا اعلان کیا ہے-

کمپنی ہندوستان میں ہائی اسپیڈ اور لو اسپیڈ الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت کرتی ہے- برانڈ کا مقامی طور سے تیار کردہ آئی پرائس پلس اور پرائس پرو برانڈ کی گھریلو فروخت میں اہم کردار نبھاتے ہیں-

گراہکوں نے ان دونوں ماڈلس کو خوب پسند کیا ہے، ان دونوں ماڈلس کی کمپنی کی 2021 کی سالانہ فروخت میں تقریبا 60 سے 70 فیصد کی حصہ داری ہے-

 

 

اوکیناوا آئی-پرائس پرو کی خوبیاں
اوکیناوا آئی-پرائس پرو الیکٹرک اسکوٹر کی خاصیت یہ ہے کہ اس میں ڈیٹیچ ایبل 2.0 کلو واٹ ہور لیتھیم بیٹری دی گئی ہے- جسے آسانی سے نکال کر کہیں بھی چارج کیا جاسکتا ہے-

اسکوٹر کی بیٹری کے ساتھ 5 ایمپیئر کا چارجر دیا گیا ہے- اسکی بیٹری کو چارج کرنے میں دو سے تین گھنٹے کا وقت لگتا ہے-

ایک بار چارج کرنے پر یہ اسکوٹر 88 کلومیٹر تک کی دوری طے کرسکتی ہے- اسکی ٹاپ اسپیڈ 58 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-

اسکوٹر ای-اے بی ایس (الیکٹرانک اسسٹیڈ بریکنگ سسٹم) سے لیس ہے۔ اوکیناوا نے اسکوٹر کے لیے ایک خاص ایپ بھی تیار کی ہے۔ اوکیناوا ایکو ایپ کو گوگل پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔اس اسکوٹر کی قیمت 79,845 روپے ایکس شو روم ہے۔

اوکیناوا آئی پرائس پلس کی خوبیاں
اوکیناوا آئی پرائس پلس زیادہ پاور فل الیکٹرک اسکوٹر ہے- جس میں 3.3کلو واٹ ہور کی لیتھیم آئن بیٹری دی گئی ہے-

اسے چاج کرنے میں 4 سے 5 گھنٹے کا وقت لگتا ہے- اسکوٹر کی ٹاپ اسپیڈ 58 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے- یہ فل چارج میں 139 کلومیٹر تک کی دوری طے کرتی ہے- اسکی قیمت 1.05 لاکھ روپئے ایکس شوروم ہے-

اڈوانس فیچرس
ایپ میں جیو فینسنگ ، ورچوئل اسپیڈ لمٹ، کرفیو آورز، بیٹری ہیلتھ ٹریکر، ایس او ایس نوٹیفیکیشن، مانیٹرنگ، ٹرپس، ڈائریکشن، مینٹیننس اور وہیکل اسٹس فیچرس دیئے ہیں-

جیو فینسنگ کے ذریعہ یوزر 50 میٹر سے 10 کلومیٹر تک کی رینج سیٹ کرسکتے ہیں، اور جیسے ہی وہیکل اس لمیٹ کو کراس کرئے گا موبائل پر الرٹ آنے شروع ہوجائیں گے- ورچوئل اسپیڈ لمیٹ کے ذریعہ اسپیڈ الرٹ آنے شروع ہوجائیں گے-

اپنے ای-اسکوٹر کی بڑھتی مانگ کو پورا کرنے کے لیے ، اوکیناوا آٹوٹیک نے میٹرو شہروں کے ساتھ ساتھ ٹائر 2 ، ٹائر 3 اور دیہی بازاروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے 400 سے زیادہ ڈیلرشپ کی توسیع کی-

کمپنی نے اتراکھنڈ میں اوکیناوا گیلکسی ایکسپریشن سنٹر بھی لانچ کیا ہے-