Type to search

آٹو موبائل

الیکٹرک اسکوٹر جونٹی پلس بھارت میں 120 کلومیٹر رائڈنگ رینج کے ساتھ لانچ

جونٹی پلس الیکٹرک اسکوٹر

آٹو ڈسک، 8 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اے ایم او الیکٹرک بائیکس نے بھارت میں نیا الیکٹرک اسکوٹر لانچ کیا ہے، جسکا نام جونٹی پلس ہے- اسکی یو ایس پی اسکی لمبی رائیڈنگ رینج ہے-

کمپنی کے دعوے کے مطابق یہ الیکٹرک اسکوٹر سنگل چارج میں 120 کلومیٹر چل سکتی ہے- چارجینگ کو بھی فاسٹ رکھا گیا ہے- اے ایم او الیکٹرک کا دعوی ہے کہ جونٹی پلس الیکٹرک اسکوٹر کے بیٹری پیک کو فل چارج ہونے میں 4 گھنٹے کا وقت لگے گا- بائیک کی اسپیڈ 25کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

اسکوٹر 15 فروری سے ڈیلرشپ کے ذریعہ دستیاب کرائی جائے گی-

اے ایم او الیکٹرک بائیکس نے پریس ریلیز کے ذریعہ جونٹی پلس الیکٹرک اسکوٹر کے بھارت میں لانچ کیے جانے کی معلومات دی-

نیا الیکٹرک اسکوٹر 1,10,460 روپے (ایکس شو روم) قیمت میں فروخت کیا جائے گا- اسے خریدنے کے خواہشمند گراہک ملک بھر میں دستیاب 140 ڈیلر شیپ کو 15 فروری سے سیل کے لیے دستیاب ہوگی-

جونٹی پلس کو پانچ کلر آپشن میں پیش کیا گیا ہے- جس میں ریڈ-بلیک، گرے – بلیک، بلو-بلیک، وائٹ – بیلک اور یلو-بلیک شامل ہے- اسکے ٹائر ٹیوب لیس ہے۔

جونٹی پلس الیکٹرک اسکوٹر میں  60 واٹ/40 اے ایچ صلاحت کی  لیتھیم بیٹری لگائی گئی ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ اس بیٹری پیک کو فل چارج ہونے میں تقریبا 4 گھنٹے لگیں گے-

اس الیکٹرک اسکوٹر میں ایک بار مکمل چارجینگ ہونے میں یوزر کو 120 کلومیٹر سے زیادہ کی ڈرائیونگ رینج ملے گی۔

یہ ایک ڈی سی موٹر سے لیس ہے جو ایک فاسٹ۔چارجینگ فیچر کے ساتھ آتا ہے۔ الیکٹرک گاڑی کو فل ہونے میں چار گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ اس میں فکس اور پورٹیبل بیٹری کا آپشن بھی ملے گا-

فیچرس کی بات کریں تو جونٹی پلس ای-اسکوٹر کروز کنٹرول سوئچ ، الیکٹرک اسسٹڈ بریکینگ سسٹم (ای-اے بی ایس) ، انٹی-تھیفٹ الارم، اور موبائل یا دیگر پورٹیبل ڈیوائس کو چارج کرنے کے لیے ایک یو ایس بی چارجینگ پورٹ ملے گا-

 

اس میں ٹیلیسکوپک فورک سسپنشن، سائیڈ اسٹینڈ سینسر، سنٹرل لاک، فرنٹ ڈسک بریک جیسے فیچرس بھی شامل ہیں۔

اے ایم او الیکٹرک بائیکس کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر سوشانت کمار نے کہا کہ برانڈ کو بھارتیہ آٹو موٹیو بازار میں تکنیکی طور سے ایڈوانس جونٹی پلس پیش کرکے خوش ہے۔

کمار نے کہا ، ہماری ان۔ہاؤس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ٹیم کی طرف سے تصوراتی اور ڈیزائن کی گئی، یہ ماحولیاتی دوست کے مطابق بائیک ہمارے برانڈ کے بہترین ای وی موبلٹی سلوشنز اور خدمات مہیا کرنے کے وعدے کا ثبوت ہے۔

اسٹائل فیچرس :
ہیڈلائٹس ۔ لیڈ، ٹیل ۔ لائٹ بلب ، انڈیکیٹر ۔ بلب ، ڈے ٹائم رننگ لائٹ ۔ لیڈ۔

سیفٹی فیچرس :
اسپیڈ کنٹرول سوئچ اور سائیڈ اسٹینڈ سینسر اور ای اے بی ایس سے لیس۔

بائیک کا ڈائمنشن:
لمبائی 1780 ملی میٹر، چوڑائی 700 ملی میٹر ، اونچائی 1108 ملی میٹر ، گراؤنڈ کلیئرنس 150 ملی میٹر ، سیٹ کی اونچائی 730 ملی میٹر ، کرب وزن 62 کلوگرام، زیادہ سے زیادہ مجموعی گاڑی کا وزن 230 کلوگرام۔

Tags:

You Might also Like