Type to search

تلنگانہ

حیدرآباد میں بڑھتی کورونا کی دہشت، کاروباریوں نے خود سے کیا لاک ڈاؤن

corona-patient

حیدرآباد،27جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آپ کو بتادیں کہ تلنگانہ میں کورونا وائرس کے مثبت کیسوں کا گراف بڑھتا جارہا ہے۔ کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد بڑھنے سے لوگ حیرت میں ہے۔ ریاست میں جمعہ کو کورونا کے ہزار کے قریب کیس درج ہوئے۔

 

تلنگانہ میں بڑھتے کیسوں کی وجہ عام لوگ کافی پریشان ہیں۔ اور دواخانے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔ اور وائرل وبا بھی چل رہی جس میں بخار اور بدن درد شامل ہے۔ نجی پرائیوٹ کلینک اور دواخانے مریضوں سے بھرے ہیں۔

 

پرانے شہر میں کئی کاروباریوں نے کوویڈ 19 کیسوں میں اضافہ کے بعد احیتاطی طور پر سات سے 10دنوں کے لیے اپنی دوکانوں کو بند رکھنے کا فصیلہ کیا ہے۔

جمعرات کو پھتر گھٹی میں کئی دوکانیں بند تھی کیوںکہ مقامی کاروباریوں نے اگلے کچھ دنوں کے لیے اپنی دوکانیں نہیں کھولنے کا فیصلہ کیا۔

پھترگھٹی ٹریڈرس اسوسی ایشن کے صدر عابد معین الدین نے کہا احتیاط کے طور پر ہم نے دوکانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے سے ہی کچھ دوکانداروں نے آج دوکانیں نہیں کھولی ہے اور جمعہ سے اور کئی لوگ اپنی دوکانیں نہیں کھولیں گے۔

لاڈ بازار چوڑی مارکٹ اسوسی ایشن نے بھی جمعہ سے ایک ہفتہ کے لیے اپنی دوکانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بازار میں سبھی دوکانیں جمعہ سے اگلے ہفتہ تک بند رہیں گی۔ فیصلہ سبھی دوکانداروں کی طرف سے اجتماعی طور لیا گیا ہے۔ اسوسی ایشن کے ارکان نے کہا۔

وہیں آئے دن کورونا مثبت کیسوں میں ریکارڈ اضافہ ہورہا ہے۔ حالات کو دیکھتے ہوئے حیدرآباد کرانا مرچنٹ اسوسی ایشن نے بیگم بازار میں کرانہ دوکانوں کو 28 جون سے 5جولائی تک بند رکھنے کا فیصلہ لیا۔

کرانا مرچنٹ اسوسی ایشن کے صدر لکشمی نارائن نے کہا کہ جی ایچ ایم سی علاقے میں تیزی سے بڑھ رہے کورونا مثبت کے معاملوں کو دیکھتے ہوئے اسوسی ایشن نے فیصلہ لیا۔ ایسا فیصلہ گراہکوں کے صحت کی حفاظت کے مدنظر لیا گیا۔ فیصلہ کے مطابق 28جون سے 5جولائی تک بیگم بازار میں کرانا دوکانیں بند رہیں گی۔

Tags:

You Might also Like

1 Comment

  1. Imam Ali June 27, 2020

    Masha allah
    Achacha qadam uthaya hai