Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں پوری طرح سے ہٹا کورونا لاک ڈاؤن، تمام پابندیاں ختم

تلنگانہ لاک ڈاؤن

حیدرآباد، 19 جون (ذرائع) کورونا کے کم ہوتے کیسوں کو دیکھتے ہوئے تلنگانہ حکومت نے اتوار سے لا ڈاؤن کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے-

آج یعنی 19 جون 2021 کی دوپہر منعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا ہے تاہم اتوار کی صبح 6 بجے سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بتادیں کہ ریاستی حکومت نے اس سے پہلے 9 جون کو 10 دنوں کے لیے لاک ڈاؤن کو بڑھا دیا تھا لیکن اب کیسوں میں کمی ہونے کے بعد راحت دی گئی ہے-

بتادیں کہ تلنگانہ میں صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک نرمی دی گئی تھی- لوگوں کو گھر پہچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا جو 6 بجے تک تھا-

شام سے 6 سے اگلے دن صبح 6 بجے تک سخت نائٹ کرفیو رکھا گیا تھا-
تلنگانہ حکومت نے ریاست کو پوری طرح سے پھر سے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے-
حکومت نے اپنے حکم میں کہا کہ سبھی شاخوں کو لاک ڈاؤن کے دوران لگائے گئے سبھی قسم کے قواعد کو پوری طرح سے ہٹایا دیا جائے-

کابینہ نے محکمہ تعلیم کو زور دیا کہ وہ یکم جولائی سے تمام قسم کے تعلیمی اداروں کو پوری تیاری کے ساتھ دوبارہ کھولیں اور طلباء کو جسمانی طور پر کلاسوں میں جانے کی اجازت دیں۔

وزیراعلی آفس نے فیس بک پر پوسٹ کرکے لکھا، میڈیکل آفیسرس کی طرف سے دی گئی رپوٹوں کی جانچ کرکے لاک ڈاؤن ہٹانے کا فیصلہ لیا گیا ہے کہ کورونا کیسوں کی تعداد، مثبت کی شرح میں کافی کمی آئی ہے اور کورونا مکمل کنٹرول میں آگیا ہے-

اس سے پہلے تلنگانہ میں جمعہ کو کوویڈ19 کے 1417 نئے کیس سامنے آنے کے ساتھ ہی کل انفکیشن کی تعداد بڑھ کر 610834ہو گئی جبکہ 12 اور مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 3546 پہنچ گئی-

بولٹین کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے میں 1،897 مریض انفیکشن سے پاک ہوگئے، جس کے ساتھ ہی کوویڈ 19 سے ٹھیک ہونے والے لوگوں کی تعداد 588259 پہنچ گئی-

تلنگانہ میں کوویڈ19 کے زیرعلاج مریضوں کی تعداد 19029 ہوگئی ہے- تلنگنہ میں کوویڈ19 کی وجہ سے اموات کی شرح 0.58 فیصد ہے جبکہ ٹھیک ہونے کی شرح 96.30 فیصد ہے-

Tags:

You Might also Like