Type to search

ٹی وی اور فلم

حنا خان کا نیا ہیئر اسٹائل فوٹو شوٹ، تناؤ کا کہا الوداع

hina-khan

فیشن ڈسک،26جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی وی اور فلم اداکارہ حنا خان نے حال ہی میں اپنے نئے لک کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں۔ حنا خان نے اپنے اس نئے لک کے ساتھ گھر پر ہی فوٹو شوٹ کرایا ہے۔ انسٹاگرام پر پوری البم شیئر کی ہے۔ حنا خان نے اپنی اس پوسٹ میں بتایا ہے کہ یہ کورنٹائن کا ہی اثر ہے۔ حنا خان کی اس پوسٹ کے مطابق لمبے بالوں کی وجہ سے ذیادہ تناؤ ہوتا ہے اور اس لیے انہوں نے اپنے تناؤ کو دور کرنے کے لیے بال کٹوا لیے۔

دراصل انہوں نے اپنے نئے لک کی تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا، سرپرائز۔ ڈیئر اسٹریس، گڈ بائے، تھوڑے سے تناؤ کو کٹوا لیا۔ پوسٹ میں اپنی مینجر اور ہیئر اسٹائلسٹ کو ٹیگ کرتے ہوئے حنا نے لکھا، پلیز مجھے منع مت کرنا۔ حنا خان کا یہ نیا لک باب کٹ ہے اور کیا آپ کو یہ پسند آیا؟

بتادیں کہ ٹیلی ویژن سے لیکر سوشل میڈیا تک راج کرنے والی اداکارہ حنا خان وکرم بھٹ کے ساتھ بالی ووڈ میں اپنا پہلا قدم رکھ چکی ہے۔ حنا اس میں ایک فیشن صحافی کے ایڈیٹر کے طور پر نظر آئیں- اس فلم میں حنا کا کردار کافی گلیمرس ہے-

حنا خان کو فینس ایک فیٹنس فریک کے طور پر بھی جانتے ہیں اور کئی بار حوصلہ افزائی کرنے والے ورک آوٹ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرچکی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران حنا کئی بار اپنی کئی ویڈیو شیئر کرچکی ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ایسے ویڈیو بھی شیئر کیے ہیں جن میں وہ گھر کی صاف صفائی کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔

Tags:

You Might also Like