Type to search

بزنس

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری

petrol-and-diesel

بزنس ڈسک27جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت آسمان چھو رہی ہے۔ لگاتار 21ویں دن یعنی آج ہفتہ کو ایک بار پھر پیٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق آج دہلی میں پیٹرول پر 25 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 21پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ جسکے بعد دہلی میں ایک لیٹر پیٹرول کے لیے آپ کو 80.38 روپے اور ڈیزل کے لیے 80.40 پیسے دینے ہونگے۔ جمعہ کو پیٹرول پر 21 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل پر 17پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔

 وہیں حیدرآباد میں پیٹرول کی قیمت 83.44 روپے ہے اور ڈیزل  کی قیمت 78.57 روپے فی لیٹر ہے۔

غور طلب ہے کہ 7 جون سے پیٹرولیم کمپنیوں نے آج ہفتہ تک لگاتار 21ویں دن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ اس سے پہلے 82 دنوں تک انکی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ یہ پہلی بار ہے کہ دہلی میں ڈیزل پیٹرول سے بھی مہنگا فروخت ہورہا ہے۔

تیل کی قیمتوں میں لگاتار ہورہے اضافہ کو لیکر اپوزیشن جماعتوں نے مرکزی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے حال ہی میں پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو واپس لینے کی مانگ کرتے ہوئے پی ایم مودی کو خط لکھا تھا۔ بہار کے سابق نائب وزیراعلی تیجسوی یادو نے گذشتہ جمعرات اپنی پارٹی قومی جنتا دل کے ارکان کے ساتھ سائیکل مارچ نکالا۔

Tags:

You Might also Like