Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ میں لاک ڈاؤن 10 دنوں کے لیے بڑھا، صبح 6 سے شام 6 بجے تک نرمی

تلنگانہ لاک ڈاؤن

حیدرآباد ، 8 جون (ذرائع/ اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ حکومت نے کوویڈ 19 کو پھیلنے سے روکنے کے لئے 12 مئی سے لگائے گئے لاک ڈاؤن کو جاری رکھتے ہوئے اسے مزید 10 دن تک بڑھا دیا ہے، جو 19 جون تک رہے گا- اور 10 جون سے نافذ العمل رہے گا-

منگل کو دوپہر 2 بجے سے پرگتی بھون میں ہوئی کابینہ میٹنگ قریب 5 گھنٹے چلی-تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر کی صدارت میں منعقد اس میٹنگ میں یہ فیصلہ لیا گیا-

تاہم نرمی کے اوقات میں اضافہ کیا گیا، صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک نرمی دی گئی ہے- لوگوں کو گھر پہچنے کے لیے ایک گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے- جو 6 بجے تک رہےگا- جس میں لوگ اپنے ضروری کام انجام دے سکتے ہیں-

 

شام سے 6 سے اگلے دن صبح 6 بجے تک سخت نائٹ کرفیو رہے گا- بتادیں کہ 9 جون کو ریاست میں نافذ العمل لاک ڈاؤن ختم ہونے والا تھا-

بتادیں کہ تلنگانہ میں 8 جون تک کوویڈ کے 24،000 سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں-

اجلاس میں ریاست میں کورونا کی موجودہ صورتحال، زرعی سرگرمیاں اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریاست کی معاشی صورتحال و صحت کے موضوع پر تبادلہ خیال ہوا-

کابینہ نے فوری طور پر تقریبا 4.50 لاکھ راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ لیا، جنہوں نے پہلے ہی درخواست دے رکھی ہے-

پچھلی مرتبہ 30مئی کو ہوئی کابینہ میٹنگ میں لاک ڈاؤن کو دس دن تک بڑھا کر 9 جون تک کردیا گیا تھا-

بتادیں کہ لاک ڈاؤن میں صبح ؐ6 سے 10 بجے تک رعایت تھی، اسکے بعد اسے بڑھا کے دوپہر 1 بجے تک کردیا گیا تھا۔ اب اس میں اضافہ کرتے ہوئے شام 6 بجے تک کردیا گیا ہے-

کابینہ اجلاس سے پہلے تک سوشل میڈیا پر لاک ڈاؤن کو لیکر افواہیں چل رہی تھی کہ لاک ڈاؤن میں 9 جون کے بعد سے مزید نرمی دی جائے گی-

بتادیں کہ 12 مئی کو لاگو کیا گیا لاک ڈاؤن 22 مئی تک کیا گیا تھا پھر اسے 30 مئی تک کیا گیا تھا۔ اسکے بعد 9 جون تک کیا گیا تھا-

بتادیں کہ پڑوسی ریاست آندھرا پردیش کے وزیر اعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی ایک دن پہلے یعنی پیر کے روز کرفیو کو 20 جون تک توسیع کردی ہے- تاہم ، 10 جون کے بعد کرفیو میں نرمی کے اوقات کو صبح 6 بجے سے دوپہر 2 بجے تک کردیا ہے-

دیگر ریاستوں کی بات کریں تو بہار میں کورونا انفیکشن کے کیسو میں کمی کے پیش نظر ریاستی حکومت نے لاک ڈاؤن ختم کرتے ہوئے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک نافذ نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مرکزکے زیر انتظام خطہ پڈوچیری میں لاک ڈاؤن کو 14 جون تک بڑھایا گیا ہے جس میں مزید نرمی کی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like