Type to search

تلنگانہ

تلنگانہ کے ایک اور ایم ایل اے کورونا وائرس سے متاثر

نظام آباد،14جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تلنگانہ میں اور ایک ایم ایل اے کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ حال ہی میں جنگاؤں کے متی ریڈی یاداگیری ریڈی کورونا سے مثبت پائے گئے۔ انہیں کورنٹائن میں بھیج دیا گیا۔ انکے خاندان کے ارکان بھی کورونا سے متاثر ہوئے۔ انہیں بھی کورنٹائن کیا گیا ہے۔ فی الحال متی ریڈی یادگیری ریڈی نجی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔

حال ہی میں نظام آباد (دیہی) کے ایم ایل اے باجی ریڈی گوردھن ریڈی کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔ وہ حیدرآباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ ایم ایل اے متی ریڈی کے کورونا سے متاثر ہونے کے ایک ہفتہ پہلے رکن اسمبلی باجی ریڈی انکے رابطے میں آئے تھے۔ متی ریڈی کے کورونا مثبت پائے جانے پر باجی ریڈی نے کورونا ٹیسٹ کروایا۔

باجی ریڈی گوردھن کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد رپورٹ مثبت آئی۔ اس پر نظام آباد (دیہی) کے رکن اسمبلی باجی ریڈی گوردھن کے افراد خاندان حیرت زدہ ہوگئے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔