Type to search

ٹیکنالوجی

ژیوامی اسمارٹ ایل ای ڈی بلب ہندوستان میں لانچ

ژیوامی اسمارٹ بلب

ٹیکنالوجی ڈسک،1اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ژیوامی نے آج اپنے ورچوئل ایونٹ اسمارٹ لیونگ میں بہت سارے پروڈکٹ لانچ کیے ہیں۔

ژیوامی نے واچ اور اسمارٹ اسپیکر سمیت کئی پروڈکٹس ہندوستان میں لانچ کیے ہیں۔ اسی میں کمپنی نے می اسمارٹ ایل ای ڈی بلب اور ایم آئی ایتھلیزر جوتے کو بھی لانچ کیا ہے۔

کمپنی نے ایم آئی اسمارٹ ایل ای ڈی بلب کی قیمت 499 روپے رکھی ہے۔ گراہک اسے ژیوامی کی ویب سائٹ اور می ہوم اسٹورس سے خرید سکتے ہیں۔ اسکی فروخت شروع کردی گئی ہے۔

 

ایم آئی اسمارٹ ایل ای ڈی بلب کے بارے میں بات کریں تو یہ 810 لیمنس کی کل وائٹ لائٹ ایمٹ کرتا ہے اور اسکی برائٹنیس کو می ہوم ایپ کے ذریعہ ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہے۔

دعوی کے مطابق یہ 7.5واٹ کی انرجی کنزیوم کرتا ہے۔ اور یہ بلب بی22 بیس کے ساتھ آتا ہے۔ یعنی اسے ہندوستانی گھروں میں موجودہ ڈیفالٹ ہولڈرز میں سیدھے فٹ کیا جاسکتا ہے۔

 

یہ اسمارٹ بلب وائٹ کلر میں پیش کیا گیا ہے، جو کہ بی22 کیس کے ساتھ آتا ہے۔ ایم آئی انڈیا کا کہنا ہے کہ یہ بلب ہر انڈین گھر کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بلب کو جلانے یا بجھانے کے لیے آپ کو اٹھنا نہیں پڑے گا۔

ہاں ایم آئی ہوم ایپ کے ذریعہ اسے آن / آف کرسکتے ہیں۔ یعنی کہ اسے ایپ کے ذریعہ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔
کمپنی کا عوی ہے کہ اس بلب کی سرویس لائف 15000 گھنٹے کی ہے۔ یعنی اس بلب کو ایک دن میں 6 گھنٹے تک استعمال کیا جاسکتا ہے اور یہ 7 سال تک چلے گا۔

اس بلب کو وائس کے ساتھ کنٹرول کیا جاسکتا ہے اور یہ ایمیزون الیکسا اور گوگل اسسٹنٹ کے ساتھ کمپیٹبل ہے۔ اسے می ہوم ایپ انسٹال کرنے کے بعد سیدھے استعمال کرسکتے ہیں۔

ایم آئی ایتھلیزر جوتے کے بارے میں بات کریں تو اس میں شاک ابسوربنگ ای وی اے سول اور ہنیکومب میش ڈیزائن دیا گیا ہے۔ اسے رننیگ اور ہوم ورک آوٹ کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ایم آئی ایتھلیزر شو کی قیمت 1499 روپے رکھی گئی ہے۔

Tags:

You Might also Like