Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی لایا 12 نئے ٹی وی ، 8 کے ریزولیشن اور خاص نینو ٹیکنالوجی سے لیس

lg-8k-and-4k-nanocell-tv

ٹیکنالوجی ڈسک،10اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی نے آج اپنے نینو سیل ٹی وی لائن اپ کے 12 نئے ماڈلس کا اعلان کردیا ہے۔ نینو سیل ٹی وی دراصل ایس سی ڈی پر مبنی ڈسپلے ہوتے ہیں، جنکے بارے میں کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ ایک نینو میٹر کی سائز کے پورٹیکل کے لیئر کا استعمال کرکے ذیادہ سٹیک کلر ری۔پروڈکشن کرتے ہیں۔

اس سیریز کے تحت لانچ ہونے والا سب سے بڑا ٹی وی نینو 90 4کے ہے۔ اسکا سائز 86 انچ ہے۔ اسے اب فروخت کے لیے دستیاب کرایا دیا گیا ہے۔ اسکی قیمت 3299 ڈالر (قریب 251000 روپے) ہے۔

اس رینج میں لانچ ہوئے دوسرے ٹی وی اس مہینے کے آخر یا اگلے مہینے کی شروعات تک خریداری کے لیے دستیاب ہوجائیں گے۔ بات اگر نانو 90 8کے سیریز کی کریں تو اس میں 75انچ اور 65 انچ کے ٹی وی کو پیش کیا گیا ہے۔ ان دونں کو مئی اور جون میں سیل کے لیے دستیاب کرادیا جائے گا۔

نینو 99 سیریز اور نینو 90 4کے سیریز میں بہتر بلیک لیول اور اوور آل کنٹراسٹ کے لیے لوکل ڈومنگ کا فیچر دیا جائے گا جو بلیک لائٹینگ کو چھوٹے چھوٹے حصوں میں بٹائے گا۔

ایل جی نینو 99 سیریز میں الفا 9 جنریشن 3 اے آئی پروسیسر 8 کے دیا گیا ہے۔ یہ بالکل اسی سال آئے ایل جی کے او لیڈ ٹی وی جیسا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں شاندار 8 کے ایکسپرینس کے لیے خاص ڈیپ لرننگ ٹیکنالوجی کا استعمال کیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی یہ ٹی وی سی ٹی اے 8کے الٹر ایچ ڈی لوگو کے ساتھ آئے گا۔

لانچ ہوئے یہ سبھی 12 نئے ٹی وی ماڈل سبھی بڑے ایچ ڈی آر فارمیٹس کو سپورٹ کریں گے۔ اس میں ڈوبلی ویژن، ایچ ڈی آر 10 سپورٹ بھی ملے گا۔ اتنا ہی گیمنگ کے تجربے کو کئی گنا بہتر بنا دیتے ہیں۔

فوٹو : ایل جی کی ویب سائٹ سے اسناپ شاٹ لیا گیا۔

Tags:

You Might also Like