Type to search

آٹو موبائل

مہندرا کا الیکٹرک اسکوٹر، فون سے بھی ہوتا ہے منسلک

آٹو ڈسک،9فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) آٹو ایکسپو 2020 میں آٹو موبائل کمپنی مہندرا نے کئی الیکٹرک گاڑیاں پیش کی۔ کمپنی نے ای۔ کے یو وی 100 سے ای کے یو وی 300 تک کئی گاڑیوں سے پردہ ہٹایا۔ اسکے علاوہ کمپنی نے ایک الیکٹرک اسکوٹر ای۔لوڈکس بھی پیش کی ہے۔ یہ کمپنی کی 50سی سی والے لوڈکس آئی سی ای اسکوٹر ک مکمل۔ الیکٹرک ورژن ہے۔ اس اسکوٹر کو مہندرا ہندوستان میں بناتی ہے اور فرنچ مارکٹ میں اپنی سبسیڈری کمپنی پییوگوٹ موٹرسائیکل کے ذریعہ فروخت کرتی ہے۔ اب کمپنی کی پلاننگ اسے ہندوستان میں بھی لانے کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کمپنی نے اسے آٹو ایکسپو میں پیش کیا ہے۔

اس الیکٹرک اسکوٹر میں 3 کے ڈبلیو کا الیکٹرک موٹر دیا گیا ہے۔ جو ایک لیتھیم ۔آئین بیٹری سے جڑا ہے۔ اسکی بیٹری نکالی جاسکتی ہے۔ اور اسے اسکوٹر سے نکال کر چارج کیا جاسکتا ہے۔ اسکوٹر کو فل چارج ہونے میں قریب 3 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ ایک بار فل چارج ہونے پر یہ 50 کلومیٹر تک چلتی ہے۔ اسکی ٹاپ اسپیڈ 45کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ خاص بات ہے کہ اسکٹور کا وزن صرف 85کلوگرام کا ہے۔ بھلے ہی اس اسکوٹر کو ہندوستان میں ایک سولو اسپیڈ الیکٹرک اسکوٹر کے طور پر پیش کیا جاسکتا ہے۔ حالانکہ اسکا یہ مطلب قطعی نہیں کہ فیچرس کے معاملے میں یہ اسکوٹر کسی سے کم ہے۔ اسکوٹر میں مکمل ڈیجیٹل انسٹرومنٹ ملتا ہے۔ جو اسمارٹ فون کنیکٹیویٹی کے ساتھ آتا ہے۔

Tags:

You Might also Like