Type to search

تلنگانہ

جی ایچ ایم سی میں کالے قانون کے خلاف قرارداد منظور

حیدرآباد،9فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے ) قومی رجسٹر شہریان (این آرسی) اور قومی آبادی رجسٹر(این پی آر) کے خلاف عظیم تر حیدرآباد (جی ایچ ایم سی ) میں ہفتہ کو قرارداد منظور کی گئی۔ جی ایچ ایم سی اس کالے قانون کے حلاف قرارداد منظور کرنے والا ملک کا پہلا شہری بلدیہ بن گیا ہے۔ کارپوریشن کی جانب سے پیش کردہ بجٹ کی منظوری کے لیے جنرل باڈی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں یہ قرارداد منظور کی گئی۔

میئر بی رام موہن نے کہا کہ تلنگانہ ایک سیکولر ریاست ہے اور تلنگانہ کی حکومت سیکولر حکومت ہے جی ایچ ایم سی کونسل میں منظورہ قرارداد چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کے منصوبے میں مدد گار ثابت ہوگی۔ ڈپٹی میئر جناب بابا فصیح الدین نے کہا کہ سی اے اے ، این آر سی، اور این پی آر کو نافذ کرنے مرکزی حکومت کا منصوبہ دستور ہند کے خلاف ہے اور بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت کے منصوبوں کی وجہ سے جمہوریت کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ بتادیں کہ پارلیمنٹ میں ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹس نے اس کے خلاف ووٹ دیا تھا۔اور بیرسٹر اسدالدین اویسی نے اسکی شدید مخالفت کرتے ہوئے اس بل کو پھاڑ دیا تھا۔

میئر نے کہا کہ وزیراعلی کے سی آر نے سی اے اے کی مخالفت کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ اسمبلی میں بھی سی اے اے کے خلاف قرارداد پیش کی جائے گی۔
ایم آئی ایم کے سابق میئر ماجد حسین ، ایم ایل سی جعفری، ٹی آر ایس کے ایم ایل سی پربھاکر اور جگدیشور گوڑ اور سنگی ریڈی نے جی ایچ ایم سی کی طرف سے پیش سی اےاے کے خلاف قرارداد کو حمایت دی۔

Tags:

You Might also Like