Type to search

ٹی وی اور فلم

ماں بنی اداکارہ کالکی کوچلین، گھر آئی ننھی پری

فلمی ڈسک،9فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم اداکارہ کالکی کوچلین نے جمعہ کو یعنی 7فروری کو بیٹی کو جنم دیا ہے۔ کالکی آئے دن اپنے بے بی بمپ کے ساتھ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی تھی۔ اس سے پتہ چلتا تھا کہ وہ اپنے پہلے بچے کے لیے کافی پرجوش تھی۔ وہ اپنے بوائے فرینڈ ہرش برگ کے بچے کی ماں بنی ہے۔ اداکارہ کے ماں بننے کی معلومات سوشل میڈیا سے ہی سامنے آئی ہے۔
واٹر برتھ کے ذریعہ بچہ پیدا کرنے کا تھا پلان۔ پچھلے دنوں کالکی نے کہا تھا کہ وہ واٹر برتھ کے ذریعہ بچہ پیدا کرنے کا پلان کررہی ہے۔ وہ اس سال کے آخر میں گوا جائیں گی اور وہیں بچہ پیدا کریں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ انکی پیدائش بھی گوا میں پانی کے اندر ہوئی تھی۔

بتادیں کہ کالکی نے بتایا تھا کہ انہوں نے اور انکے بوائے فرینڈ نے بچے کو ایسا نام بھی سوچ لیا ہے جو بیٹے یا بیٹی دونوں پر سوٹ کریں۔ بتاتے چلے کہ 6 سال پہلے کالکی جب انوراگ کیشپ کی بیوی تھی تو وہ ماں بننے کے خلاف تھی لیکن اب انہیں خاندان کی ضرورت محسوس ہورہی تھی۔

کالکی اور فلم ساز انوراگ کیشپ کی شادی سال 2011 میں ہوئی اور دونوں 2015 میں الگ ہوگئے تھے۔ حالانکہ دونوں اچھے دوست ہیں۔

Tags:

You Might also Like