Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی اسٹائل 3 اسمارٹ فون لانچ او لیڈ فل ویوژن ڈسپلے کے ساتھ

ٹیکنالوجی ڈسک،11اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی نے اپنا نیا اسمارٹ فون ایل جی اسٹائل 3 لانچ کردیا ہے۔ ایل جی اسٹائل 3 اسمارٹ فون کو بھی جاپانی مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ ایل جی کا نیا ہینڈ سیٹ اکتوبر 2018 میں لانچ ہوئے ایل جی وی 40 تھینک کیو کا ہی بہتر اور نیا ورژن ہے۔ ایل جی اسٹائل 3 میں ریئر پر ڈوئل کیمرا سیٹ اپ ہے۔ فون میں ٹریڈیشنل ڈسپلے نوچ ڈیزائن ہے۔

ایل جی نے فون میں او لیڈ فل ویژن ڈسپلے دیا ہے۔ اسکے علاوہ فون میں اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر ہے۔ ایل جی اسٹائل 3 میں 6.1 انچ کواڈ ایچ ڈی + (1440-3120 پکسلز) او لیڈ ڈسپلے ہے –

فون میں اوکٹا کور کوالکوم اسنیپ ڈریگن 845 پروسیسر اور 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔ ایل اسٹائل 3 می 64 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعہ 512 جی بی تک بڑھایا جاسکتا ہے۔

فون میں آئی پی 68 ریٹنگ ہے یعنی فون دھول اور پانی (واٹر ریسسٹنٹ) سے بچنے والا ہے۔ ہینڈسیٹ میں گوگل اسسٹنٹ کے لئے ایک الگ بٹن ہے۔ اسمارٹ فون میں این ایف سی سپورٹ ہے۔ ایل جی اسٹائل 3 فون اینڈروئیڈ 10 پر چلتا ہے۔

ڈسپلے 6.10 انچ
پروسیسر کوالکوم اسنیپ ڈریگن 845 ہے۔
فرنٹ کیمرہ ہے
ریئر کیمرہ 48 میگا پکسل + 5 میگا پکسل
ریم 4 جی بی
اسٹوریج 64 جی بی
بیٹری کی گنجائش 3500 ایم اے ایچ

Tags:

You Might also Like