Type to search

ٹیکنالوجی

ایل جی کیو 51 ٹرپل کیمرا کے ساتھ لانچ

ٹیکنالوجی ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹیک برانڈ ایل جی کی طرف سے نیا مڈ رینج اسمارٹ فون ایل جی کیو 51 لانچ کیا گیا ہے۔ اس ڈیوائس کا ڈیزائن کافی حد تک پچھلے سال ستمبر میں لانچ کیے گئے ایل جی کے 50 ایس سے ملتا جھلتا ہے۔ رپورٹس کی مانیں تو کمپنی اس اسمارٹ فون کو صرف اپنی ہوم کنٹری ساؤتھ کوریا کے مارکیٹ میں اتارے گی۔ ڈیوائس کو ساؤتھ کوریا کے کرئیرس ایل جی یو پلس، ایس کے ٹیلی کام اور کے ٹی کے لیے خصوصی رکھا گیا ہے۔

ایل جی کیو 51 دو کلر آپشن مونو لائٹ ٹائٹنیم اور فروزن وائٹ میں خریدا جاسکے گا۔ اس ڈیوائس کی سیل ساؤتھ کوریا میں شروع ہوگئی ہے اور باقی مارکیٹس میں اسکی دستیابی کو لیکر کمپنی کی طرف سے کوئی کمنٹ نہیں کیا گیا ہے۔ اس اسمارٹ فون کی قیمت ہندوستان میں قریب 18700 روپے رکھی گئی ہے۔ فی الحال صاف نہیں ہے کہ اسے ہندوستان میں کب خریدا جاسکے گا۔

ایل جی کیو 51 اسمارٹ فون میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی + آئی پی ایس ڈسپلے وی۔نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں اینڈروئیڈ 10 آوٹ آف دی باکس دیا جائے گا اور پرفارمینس کے لیے میڈیا ٹیک ہیلیو پی 22 کور پروسیسر دیا گیا ہے۔ فون میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی کا انٹرنل اسٹوریج یوزرس کو ملے گا۔ ساتھ ہی اس میں ڈیڈیکیٹڈ گوگل اسسٹنٹ بٹن بھی دیا گیا ہے۔  13 میگا پکسل کا پرائمری سینسر، 8 میگاپکسل کا الٹرا وائڈ اینگل لینس اور 2 میگا پکسل کا ڈپتھ سینسر دیا گیا ہے۔سیلفی کے لیے 13 میگاپکسل کیمرا ہوگا، بیٹری 4000 ایم اے ایچ ہوگی۔

Tags:

You Might also Like