Type to search

ٹیکنالوجی

رئیل می لا رہا ہے 6 کیمرہ والا اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،21فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائنا کمپنی ریل می (رلمی) کی طرف سے 24 فروری کو ریل می ایکس 50 پرو لانچ کیا جائے گا، اس اسمارٹ فون کو آفیشل لانچ سے پہلے کمپنی نے ٹیوٹر پر ایک ٹیزر شیئر کیا ہے، جس سے پتہ چلا ہے کہ اس فون میں کل چھ کیمرے دیئے جائیں گے، فون کے ریئر پینل پر 64 میگا پکسل کا چار سینسر والا کواڈ کیمرہ سیٹ اپ اور فرنٹ پینل پر ڈیوئل سیلفی کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا، اسمارٹ فون کا بڑا ہائی لائیٹ سیلفی کے لیے ملنے والا 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے، جس میں 105 ڈگری الٹرا-وائڈ اینگل دیا جائے گا-

رئیل می کے سی ای او کی طرف سے رئیل می ایکس 50 پرو کے کیمرہ تفصیلات اور کچھ فوٹو سینپل بھی چائنا مائیکرو بلاگینگ سائٹ وائیبو پر شیئر کیے گئے ہیں، اس ڈیوائس کے ریئر پینل پر 64 میگا پکسل کا پرائیمری کیمرہ دی جائے گا، جو 20ایکس ہائی بریڈ زوم سپورٹ اور 119 ڈگری الٹر وائڈ موڈ سپورٹ کے ساتھ آئے گا، ساتھ ہی فون کے کیمرہ میں سپر نائٹ اسکوپ 3.0 ، پورٹریٹ بلر ویڈیو اور یو آئی ایس میکس سپر وییو اسٹیبلائزیشن بھی دیا جائے گا، 32 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرہ کے ساتھ بھی یو آئی ایس میکس سپر ویڈیو اسٹیبلائزیشن سپورٹ اس فون میں ملے گا- ہندوستان میں اسکی قیمت 50 ہزار تک ہوسکتی ہے-

Tags:

You Might also Like