Type to search

ٹیکنالوجی

موٹو جی 8 پاور لائٹ لانچ ، 5،000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور تین ریئر کیمرے

موٹو جی 8 پاور لائٹ

ٹیکنالوجی ڈسک،3اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لینوو کے موٹرولا برانڈ نے اپنے لیٹسٹ فون موٹو جی 8 پاور لائٹ سے پردہ اٹھا لیا ہے۔

اسمارٹ فون کے پچھلے حصے پر تین ریئر کیمرے دیئے گئے ہیں۔ یہ 16 میگا پکسل کے پرائمری کیمرے اور 5000 ایم ایچ کی بیٹری کے ساتھ آتا ہے۔ اس میں 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے۔

وہ بھی واٹر ڈراپ نوچ کے ساتھ۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 35 پروسیسر استعمال کیا گیا ہے۔

بتادیں کہ جی 8 پاور لائٹ ایک طرح سے گذشتہ مہینے امریکہ میں لانچ کیے گئے موٹرولا موٹو جی پاور کا کمزور ورژن ہے۔

 جی 8 پاور لائٹ میں انڈروئیڈ 9 پائی دیا گیا ہے۔ اور یہ مائیکرو ۔ یو ایس بی پورٹ کے ساتھ آتا ہے۔

 جی 8 پاور لائٹ کی قیمت 169 یورو (قریب 13900 روپے) ہے ۔ فون سب سے پہلے میکسیکو میں دستیاب کرایا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں اسے ہندوستان بھی لائے جانے کی امید ہے۔

اسمارٹ فون آرکٹک بلیو اور رائل بلیو کلر میں ملے گا۔ جی 8 پاور لائٹ اینڈروئیڈ پائی پر چلتا ہے۔ اس میں 6.5 انچ 729-1600 پکسلز آئی پی ایس ایل سی ڈی  ڈسپلے ہے۔

Tags:

You Might also Like