Type to search

ٹیکنالوجی

ڈیوئل اسکرین اور کواڈ کیمرے کے ساتھ ایل جی کا شاندار فون

ٹیکنالوجی ڈسک،5مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایل جی الیکٹرانکس مارکیٹ میں نیا ہائی اینڈ اسمارٹ فون لیکر آئی ہے جو ایل جی وی 50 تھینک کا اپ گریڈ ورژن ہے ، یہ فون 5 جی کنیکٹیویٹی کو سپورٹ کرتا ہے- ساتھ ہی اسکے ڈسپلے کے ساتھ ایک اختیاری کور بھی دیا گیا ہے جس سے آپ کا فون ڈیوئل اسکرین فون بن جائے گا، اینڈروئیڈ 10 کے ساتھ یہ اسمارٹ فون کلاسی بلیو اور کلاسی وائٹ رنگ میں جاری کیا گیا ہے-

اگر ہم فون کے تکنیکی خصوصیات کی بات کریں تو فون میں اسنیپ ڈریگن ایکس 55 5جی ماڈرن کے ساتھ اسنیپ ڈریگن 865 چیپ سیٹ کے ہے- اس میں 8 جی بی ریم دی گئی ہے، وہیں انٹرنل میموری کی بات کریں تو اس میں 128 جی بی اور 256 جی بی کے دو آپشن دیئے گئے ہیں-

ایل جی وی 60 تھینک میں 6.8 انچ کی اولیڈ ڈسپلے دی گئی ہے، جو سائز اور ریزولیشن والا ڈسپلے ہے، اس فون میں 20.5:9 کا فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دیا گیا ہے- بتادیں کہ ایک پتلے او لیڈ اسکرین کی وجہ سے فون میں ڈوئل اسکرین اکسسوری پہلے سے ہلکی ہوجائے گی- نئے ایل جی اسمارٹ فون میں بلٹ ان فنگر پرنٹ سیکنر ہے، جس سے آپ آسانی سے فون کو آن لاک کرسکتے ہیں- ایل جی نے اس فون کی آوڈیو میں بھی سدھار کیا ہے- جو آپ کو بے حد پسند آنے والا ہے-

Tags:

You Might also Like