Type to search

ٹیکنالوجی

نوبیا ریڈ میجک5 جی اسمارٹ فون لانچ، اس میں ہے 4500 کی بیٹری

ٹیکنالوجی ڈسک،14مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوبیا نے آخر کار چین میں اپنا گیمنگ اسمارٹ فون نوبیا ریڈ میجک 5جی لانچ کردیا ہے۔ اس فون میں 144ہرٹج ریفریش ریٹ اسکرین دی گئی ہے۔ ریڈ میجک 5 جی اکلوتا ایسا اسمارٹ فون ہے جس میں اتنی ہائی ریفریش ریٹ والی اسکرین ہے۔ فون میں اوکٹا کور اسنیپ ڈریگن 865 پروسیسر ہے۔ اسمارٹ فون کے ٹاپ اینڈ ویرینٹ میں 16 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

چینی کمنی نے نوبیا ریڈ میجک 5جی کو 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ، 12 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ، 12 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج اور 16 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ میں لانچ کیا ہے۔ 8 جی بی ریم والے بیس ماڈل کی قیمت 40300 ہے وہیں دوسرے ویرینٹ کی قیمت 43500، تیسرے ویرینٹ کی قیمت 46700، اور ٹاپ۔اینڈ ویرینٹ کی قیمت 53000 روپے ہے۔ فون کو ہیکر بلیک ، مارس ریڈ، سائبر نیون کے علاوہ ایک ٹرانسپرنٹ ایڈیشن میں لانچ کیا گیا ہے۔ خاص بات ہے کہ ٹاپ۔ اینڈ ماڈل میں کمپنی نے ہیکر بلیک کلر آپشن نہیں دیا ہے۔

ریڈ میجک 5جی اسمارٹ فون چین میں جنگڈانگ مال ویب سائٹ پر 100 چینی یوآن (قریب 1000 روپے) ڈپازٹ کراکر پری۔بکنگ کے لیے دستیاب ہے۔ کمپنی کے ویبو پیج کے مطابق ہینڈ سیٹ کو آفیشل طور پر 19 مارچ کو لانچ کیا جائے گا۔ ابھی اسمارٹ فون کی گلوبل دستیابی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہے۔

Tags:

You Might also Like