Type to search

ٹیکنالوجی

اس مہینے لانچ ہونگے یہ 7 نئے اسمارٹ فون

ٹیکنالوجی ڈسک،6مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسمارٹ فون ساز کمپنیاں مارچ کے مہینے میں اپنے نئے اسمارٹ فون لانچ کرنے کے لیے کمر کس لی ہے- رئیل می ، اوپو، ون پلس ، ژیوامی اور سیمسنگ جیسے برانڈ ہندوستان میں نئے اسمارٹ فون لانچ کے لیے تیار ہے- مارچ 2020 میں لانچ ہونے والے اسمارٹ فون کی ایک لمبی لسٹ ہے- ان میں شامل ہے یہ سات اسمارٹ فون جو آپ کے لیے ہوسکتے ہیں بے حد خاص—-

Realme 6 & Realme 6 Pro

رئیل می 6 اور رئیل می 6پرو ایک بجٹ اسمارٹ فون کی کیٹیگری میں آتا ہے- اس رینج کے قریب کے سب سے اچھے ہینڈسیٹ میں سے یہ ایک ہے- فون میں اوکٹاکور 2.05 گیگاہرٹز کے پروسیسر کے ساتھ اینڈروئیڈ وی 10 آپریٹینگ سسٹم دیا گیا ہے- یہ فون بیٹری بیک اپ اور کیمرہ کوالٹی کے معاملے میں ایک بہترین دعویدار ہوسکتا ہے- یہ فون ہندوستانی بازار میں 5 مارچ کو لانچ کیا جائے گا-

INFINIX S5 PRO

سولہ 16 ایم پی کا پاپ اپ سیلفی کیمرے والے اس فون کو ہندوستانی مارکیٹ میں 06 مارچ کو لانچ کیا جائے گا- اس فون میں 6.53 انچ کی فل ایچ ڈی پلس ڈسپلے دی ہے- وہیں اسکا ٹرپل ریئر کیمرہ فون کے لک کو کئی گنا بڑھا دیتا ہے، پاپ-اپ کیمرے کے ساتھ آنے والے یہ سب سے سستا فون ہوگا، اسکی قیمت قریب 10000 روپے ہوسکتی ہے-

Xiaomi Redmi K30

ژیوامی نے اپنا اس اسمارٹ کو 4جی اور 5جی ویرینٹ میں مارکیٹ میں اتارا ہے- اس میں ہول-پنچ ڈسپلے دیا گیا ہے- جس میں دو سیلفی کیمرے موجود ہے- فون میں ریئر کواڈ کیمرہ سیٹ اپ ہے جو ورٹیکل پوزیشن میں ہے- اسکے علاوہ ریڈمی کے 30میں ان-ڈسپلے فنگرپرنٹ سینسر دیا گیا ہے- یہ فون ہندوستانی بازار میں 12 مارچ کو لانچ کیا جائے گا-

Xiaomi Redmi Note 9کمپنی ریڈمی نوٹ سیریز کے اس ماڈل کو ہندوستان میں 12 مارچ کو لانچ کرئے گی، کمپنی کی نئی سیریز میں ریڈمی نوٹ 9 اور ریڈمی 9 پرو کی جگہ لیں گے، کیمرہ سیٹ اپ کے علاوہ فون میں ذیادہ ریفریش ریٹ والے ڈسپلے جیسے فیچر کے امکانات ہے ، اسکے علاوہ فون میں 90 ہرٹج ڈسپلے ملنے کی قیاس بھی لگائے جارہے ہیں-

Samsung Galaxy S20 Ultra

رپورٹس کے مطابق گیلکسی ایس 11 سیریز میں کیمرہ اسپیسفیکشین اور فیچر میں بڑے اپ ڈیٹ دیکھنے کو مل سکتے ہیں- فون میں الڑا ہائی ریزولیشن کو ہائی زوم لیولس پر ریکارڈینگ سپورٹ دیا جائے گا، اسکے ساتھ ہی فون کے ریئر کیمرہ سیٹ اپ میں اکسٹرا ٹائم – آف- فلائٹ سینسر کی بات بھی کہی گئی تھی- کمپنی فون 15 مارچ کو لانچ کرسکتی ہے-

OPPO Reno 3 Pro

کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ دنیا کا پہلا اسمارٹ فون ہے جس میں 44میگا پکسل کا ڈیوئل سیلفی کیمرہ دیا گیا ہے- اوپو رینو 3 پرو کو تین کلر ویرینٹ بلیو، بلیک، اور اسکائی وائٹ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا، یہ فون حال ہی میں لانچ کیا گیا ہے- ہندوستان میں اسکی قیمت 30 ہزار سے اوپر رہنے کی امید ہے-

Realme X50 Pro

اس فون کی قیمت قریب 38 ہزار روپے سے شروع ہوتی ہے- فون کی بیٹری 4200 ایم اے ایچ ہے اور یہ 65 واٹ سپر ڈارٹ چارجینگ کو سپورٹ کرتی ہے-یہ ایک 5جی اسمارٹ فون ہے- یہ فون – ان ڈسپلے فنگر پرنٹ سینسر اور دو سیلفی کیمرے کے ساتھ آتا ہے، کمپنی اس فون کو 9 مارچ کو لانچ کرسکتی ہے-

Tags:

You Might also Like