Type to search

ٹی وی اور فلم

ہم دو ہمارے دو : کریتی سینون اور راج کمار راؤ کی فلم کا ٹیزر ریلیز

ہم دو ہمارے دو

فلمی ڈسک، 7 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم ہیروپتنی سے بالی ووڈ میں انٹری کرنے والی  کریتی سینون اور راج کمار راؤ کی آنے والی فلم ہم دو ہمارے دو ، کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے-

فلم رابطہ میں کام کرچکی اداکارہ کریتی سینون اور راج کمار راؤ کے علاوہ ہم دو ہمارے دو فلم میں پریش راول ، اپراشکتی کھرانا اور رتنا پاٹھک اہم رول میں ہیں-

فلم کو ابھیشیک جین نے ہدایت دی ہے- یہ فلم آنے والی 29 اکتوبر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی-

ٹیزر کو دیکھ کر ایسا ذہن میں آرہا ہے کہ اس میں ماں-باپ کو گو لینے کی کہای دیکھائی جائے گی-

ٹیزر کے سامنے آنے کے بعد ناظرین کے ذہن میں فلم دیکھنے کے لیے جوش ہے- دینش وجین کے پروڈکشن ہاؤس میڈاک فلمز نے ایک بار پھر اس فلم کے ذریعہ ناظرین کو تفریح کرنے کی پوری تیاری کرلی ہے-

فلم کے ٹیزر کی معلومات کریتی سینون نے کو ایپ پر بھی دی ہے-

 

کریتی سینون نے ہم دو ہمارے دو، کے ٹیزر کو شیئر کرکے لکھا ہے- یہ دیوالی فیمیلی والی- فلم کے ٹیزر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شروعات میں فلم ستری، لکا چھپی ، بالا اور ممی کا ذکر ہوتا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

اسکے بعد پریش راول کی آواز میں سوال پوچھا جاتا ہے، اب ہمارا ہیرو کیا کرئے گا؟ انکے اتنا بولتے ہی کریتی سینون کی اسکرین پر انٹری ہوتی ہے-

اور وہ فلم کے ہیرو راج کمار راؤ سے کہتی ہے اپنے ممی پاپا کو گھر لے آنا، بات خترم کرنی ہے اور لائف شروع کرتے ہیں-

 

بتادیں کہ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سینون کی پیدائش 27 جولائی 1990 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ ان کے والد کا نام راہل سینون اور والدہ کا نام گیتا سینون ہے، والد ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اور والدہ پروفیسر رہ چکی ہیں۔ کریتی کی ایک بہن بھی ہے جن کا نام نپُور ہے۔

کریتی نے اسکولی تعلیم دہلی پبلک اسکول، اور جے پی انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، نوئیڈا سے بیچلر آف ٹیکنالوجی کی ڈگری کی۔

ماڈل اور اداکارہ نے اپنے کیریئر کی شروعات تیلگو فلم 1: نینوككڈینے اور ہندی فلم ہیروپتنی کے ذریعہ سے رکھی-

Tags:

You Might also Like