Type to search

بزنس

ریلائنس رٹیل بھارت میں چلائے گی 7 ۔ الیون سٹور

ریلائنس رٹیل

نئی دلی ۔ 7 اکتوبر (پریس نوٹ) ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ ( آر آر وی ایل) نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں 7 ۔ الیون سٹور چلانے کےلئے اس نے 7 ۔ الیون ، اِنک ( ایس ای آئی) کے ساتھ ایک ماسٹر فرینچائز سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ سمجھوتہ آر آر وی ایل کی مکمل ملکیت والی معاون کمپنی،7 ۔ انڈیا کنوینینس رٹیل لمیٹڈ اور 7 ۔ الیون، اِنک ( ایس ای آئی) کے بیچ ہوا ہے ۔ پہلا 7 ۔ الیون سٹور سنیچروار کو ممبئی کے اندھیری ایسٹ میں کھلنے کیلئے تیار ہے ۔ اس کے بعد گریٹر ممبئی میں اہم تجارتی اور رہائشی علاقوں میں تیزی سے سٹور کھولے جائیں گے ۔

سمجھوتہ پر ردعمل کو اظہار کرتے ہوئے، آر آر وی ایل کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا ’’ ریلائنس میں اپنے گراہکوں کو بہترین پیشکش کرنے پر ہمیں فخر ہے اور ہمیں بھارت میں عالمی سطحی اور معتبر سہولت سٹور7 ۔ الیون کو لانچ کرنے پر ہمیں بے حد خوشی ہے ۔ 7 ۔ الیون رٹیل سےکٹر کے سب سے باوقار عالمی برانڈز میں سے ایک ہے ۔ ایس ای آئی کے ساتھ مل کر ہم جو نئے لانچ کریں گے، وہ بھارتی گراہکوں کو ان کے اپنے پڑوس میں زیادہ با سہولت متبادل فراہم کریں گے ۔ ‘‘

دنیا بھر کی رٹیل چین بھارتی بازاروں میں اپنی موجودگی درج کرنے کی خواہشمند ہے اورریلائنس رٹیل ان کی پہلی پسند کی شکل میں ابھرا ہے ۔ مارکس اینڈ سپینسر، ویزن ایکسپریس بربیری، پال اینڈ شارک، تھامس پنک، ڈیزل اور باس جےسے کئی پریمیئم برانڈز نے ریلائنس کے ساتھ شراکت داری کی ہے- 7 ۔ الیون سٹورز کے لانچ کے ساتھ ، ملک کے سب سے بڑے رٹیلر کے طور پر آر آر وی ایل نے بھارتی گراہکوں کو ایک بہتر خریداری تجربہ اور پرکشش قیمت آفر کرنے کے اپنے سفر میں ایک قدم آگے بڑھایا ہے-

آر آر وی ایل نے بیان میں کہ ’’7 ۔ الیون سٹورز کا مقصد خریداروں کو ایک انوکھا طریقہ پیش کرنا ہے، مشروبات، سنیکس اورپکوانوں کی ایک ایسی سیریز کو پیش کیا جائے گا، جس میں لوکل ذائقہ کی بھرمار ہوگی ۔ ساتھ ہی روزمرہ کی ضرورت کی چیزوں کو کفایتی اور سوچھتا کے ساتھ آفر کیا جائے گا ۔ ہمارا توسیع منصوبہ تیار ہے اور سےون الیون انِک، بھارت میں 7 ۔ الیون خوردہ ویاپار ماڈل کو لاگو کرنے اور اسے مقامی بنانے میں آر آر وی ایل کی مدد کرے گا ۔ ‘‘

آر آر وی ایل ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کی ایک معاون کمپنی ہے اور آر آئی ایل گروپ کے تحت سبھی خوردہ کمپنیوں کی ہولڈنگ کمپنی ہے ۔ اس نے 31 مارچ 2021 کو اختتامی سال کیلئے 1,57,629 کروڑ روپے کامربوط کاروبار کیا تھا ۔ امرےکی کمپنی ایس ای آئی اِرونگ، ٹیکساس میں واقع ہے، اس کے 18 ملکوں اور مختلف علاقوں میں 77,000 سے زیادہ سٹور ہیں ۔ اکیلے شمالی امریکہ میں کمپنی کے 16ہزار سٹورز ہیں ۔

Tags:

You Might also Like