Type to search

ٹی وی اور فلم

وکرم بھٹ نے شویتامبری سونی کے ساتھ کی شادی

وکرم بھٹ شادی

فلمی ڈسک، 7 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1992 میں فلم جانم سے بطور ہدایتکاری کی شروعات کرنے والے بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر وکرم بھٹ کو لیکر خبر ہے کہ انہوں نے شویتامبری سونی کے ساتھ دوسری شادی کرلی ہے-

خبروں کے مطابق شویتامبری سونی کے ساتھ شادی کی ہے- بتایا جارہا ہے کہ پچھلے سال ہی دونوں نے شادی کی، لیکن اسے اب تک خفیہ رکھا تھا، حالانکہ شادی کی خبروں پر وکرم بھٹ کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں ہوئی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vikram Bhatt (@vikrampbhatt)

وکرم بھٹ نے گذشتہ روز شویتامبری سونی کے برتھ ڈے پر انکے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے-

وکرم کی شادی کی خبریں اب سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے- وکرم بھٹ کی شادی کی خبروں پر مہیش بھٹ نے ای-ٹائمز سے کہا کہ یہ شادی لاک ڈاؤن 2020 کے دوران ہوئی تھی-

انہوں نے مجھے فون کیا تھا اور کہا تھا، باس میری شادی ہورہی ہے اور شادی میں آنے والے لوگوں کی تعداد محدود ہے اور ساتھ ہی اس وقت کوویڈ پھیلا ہوا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by namratasoni (@namratasoni)

 

میں آپ پر بوجھ نہیں ڈالونگا اور آپکو آنے کے لیے نہیں کہونگا ہم شادی کو خفیہ رکھنے والے ہیں-

اس بات پر مہیش بھٹ نے کہا، وکرم تم ایک بلی کی طرح اپنی آنکھیں بند کر دودھ پی رہے ہوں، یہ سوچ کر کہ کوئی نہیں دیکھے گا، یہ سوشل میڈیا کا دور ہے- یہ مان لینا کہ تمہاری شادی لمبے وقت تک چھپی نہیں رہے سکتی-

وکرم بھٹ کی نام پہلے بھی کئی بالی ووڈ اداکاراؤں سے جڑ چکا ہے- انہوں نے آدتی بھٹ کے ساتھ شادی کی تھی- لیکن سال 1988 میں دونوں کا طلاق ہوگیا تھا-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by namratasoni (@namratasoni)

وکرم بھٹ کی پیدائش 27 جنوری 1969 کو ہوئی، وہ ایک ہدایت کار ، پروڈیوسر ، اسکرین رائٹر اور اداکار بھی ہیں۔
وکرم بھٹ کے والد کا نام پروین بھٹ اور والدہ کا نام ورشا بھٹ ہے، انکی پہلی بیوی کا نام آدیتی بھٹ ہے-

بتادیں کہ وکرم بھٹ نے انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں-

وکرم کی سپر ہٹ فلموں میں آوارہ پاگل دیوانہ ، اسپیڈ ، مدہوش ، فریب ، راز ، راز 3، ڈینجرس عشق ، فٹ پاتھ جیسی فلمیں بنائی-

وکرم بھٹ ہارر فلموں کے لیے بھی جانے جاتے ہیں انہوں نے راز، مسٹر ایکس، 1921، گھوسٹ جیسی فلمیں بالی ووڈ کو دی- سال 2020 میں انہوں نے حنا خان کو لیکر ہیکڈ فلم بنائی تھی-

سال 2003 میں آئی راز فلم کے لیے ورکم بھٹ کو سال کا اسٹارڈسٹ ایوارڈ برائے بہترین ڈائریکٹر مل چکا ہے-