Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم مونیکا او مائی ڈارلنگ کا ٹریلر ریلیز ، راج کمار راؤ، رادھیکا آپٹے اور ہما ​​قریشی اہم رول میں

مونیکا او مائی ڈارلنگ

فلم او مائی ڈارلنگ میں راج کمار راؤ-رادھیکا آپٹے اور ہما ​​قریشی کا زبردست کامبینیش
‘اندھادھن’ کے میکرز پھر لارہے ہیں سسپنس سے بھرپور فلم مونیکا او مائی ڈارلنگ
یہ فلم نیٹ فلکس پر 11 نومبر 2022 کو ہوگی ریلیز


فلمی ڈسک، 2 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راجکمار راؤ بالی ووڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار میں سے ایک ہے- راجکمار راؤ، رادھیکا آپٹے اور ہما ​​قریشی کی فلم ’مونیکا او مائی ڈارلنگ‘ کا سسپنس سے بھرپور زبردست ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-

ان تینوں اسٹارس کا ڈیڈلی کامبینیشن اور مرڈر مسٹری دیکھ کر لوگوں کے ہوش اڑ گئے ہیں- اگر آپ نے ایوشمان کھرانا اور رادھیکا آپٹے کی فلم اندھادھن دیکھی ہے تو آپ کو پتہ ہی ہوگا کہ وہ کتنی شاندار فلم تھی- اب اسی فلم کے میکرس یہ فلم لیکر آرہے ہیں-

 

واسن بالا کے ڈائریکشن میں بنی مونیکا او مائی ڈارلنگ ڈارک کامیڈی ہے، اس میں ایک سازش ہے، سسپنس ہے، مرڈر ہے، ڈرامہ ہے، بتایا جارہا ہے کہ راجکمار راؤ راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں-

 

اس لیے وہ ہما قریشی کے ساتھ ملکر قتل کی ایک سازش کرتے ہیں، انکے جال میں کئی لوگ پھنس جاتے ہیں، فلم میں سکندر کھیر بھی ہیں-

 

اداکارہ رادھیکا آپٹے پولیس افسر کے رول میں ہے، جنہیں اس کیس کو سلجھانا ہے-

فلم مونیکا او مائی ڈارلنگ 11 نومبر 2022 کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہورہی ہے- اس پوسٹر نے پہلے ہی فینس کو پرجوش کردیا تھا-

فلم مونیکا او مائی ڈارلنگ کے ڈائریکٹر وسن بالا ہیں، اسکی کہانی یوگیش چندیکر نے لکھی ہے، جو فلم اندھا دھن کی کہانی لکھ چکے ہیں-

جبکہ فلم کو پروڈیوس سنجے روترے، سریتا پاٹل، دکشا جیوتے روتری نے کیا ہے-

سال 2018 میں ریلیز ہوئی فلم اندھا دھن زبردست فلم تھی اس فلم کے لیے ایوشمان کھرانا کو بہترین ایکٹر کا نیشنل ایوارڈ ملا تھا-

فلم میں اصل دھماکہ سکندر کھیر کرنے والے ہیں۔ سکندر کھیر اپنی نئی فلم کا انتظار کرتے ہوئے 31 اکتوبر کو اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ سکندر نے این ایس ڈی (نیشنل اسکول آف ڈرامہ) سے چھ ماہ کا کورس بھی کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like