Type to search

ٹی وی اور فلم

راجکمار راؤ کی فلم ہٹ: دی فرسٹ کیس کا پوسٹر جاری

فلم ہٹ: دی فرسٹ کیس

فلمی ڈسک، 12 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) راجکمار راؤ بالی ووڈ انڈسٹری کے باصلاحیت اداکار میں سے ایک ہے- فلموں میں انکی ایکٹینگ دیکھنے کے لیے فینس کافی پرجوش رہتے ہیں-

بالی ووڈ کی کئی فلموں میں نظر آچکے راجکمار راؤ کی آنے والی فلم ہٹ: دی فرسٹ کیس کا موشن پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے-

 

فلم ہٹ میں راجکمار راؤ کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے- اس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز تاریخ کا بھی اعلان ہوچکا ہے-

 

فلم ہٹ: دی فرسٹ کیس، ساؤتھ کی تیلگو پولیس ڈرامہ فلم ہٹ کا ہندی ریمیک ہے- یہ فلم ایک پولیس والے کی کہانی بتاتی ہے جو ایک لاپتہ خاتون کی تلاش میں ہے-

فلم میں راجکمار راؤ کے ساتھ سانیا ملہوترا نظر آئیں گی- یہ فلم 15 جولائی 2022 کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ہے-

فلم ہٹ: دی فرسٹ کیس کی ہدایت شیلیش کولانو کررہے ہیں، جنہوں نے تیلگو فلم کی بھی ہدایت کی تھی، تیلگو فلم ہٹ میں وشوا سین اور روحانی شرما اہم رول میں تھے-

سال 2010 میں فلم لو سیکس اور دھوکہ سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے راجکمار راؤ کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ پچھلی مرتبہ سال 2021 میں ریلیز ہوئی فلم بدھائی دو میں بھومی پیڈنیکر کے ساتھ نظر آئے تھے-

راجکمار راؤ آنے والے وقت میں فلم ہٹ کے علاوہ فلم بھیڑ، مونیکا او مائی ڈارلنگ اور فلم مسٹر اور مسز ماہی میں نظر آئیں گے-

 

سال 2016 میں عامر خان کی بلاک بسٹر فلم دنگل سے ڈیبیو کرنے و الی سانیا ملہوترا پچھلی بار فلم لو ہاسٹل میں نظر آئی تھی، سانیا ملہوترا اب راجکمار راؤ کے ساتھ فلم ہٹ کے علاوہ شاہ رخ خان اور نین تارا کے ساتھ فلم جوان میں کام کرتے نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like