Type to search

ٹی وی اور فلم

راجکمار راؤ نے گرل فرینڈ پترالیکھا سے کی شادی

پترالیکھا اور راج کمار راؤ شادی

فلمی ڈسک، 16 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ‘ہم دو ہمارے دو’ میں نظر آئے بالی ووڈ ایکٹر راج کمار راؤ نے اپنی لمبے وقت گرل فرینڈ رہی پترالیکھا سے منگنی کے بعد شادی کرلی۔

بتادیں کہ راج کمار راؤ اور پترالیکھا کی منگنی چندی گڑھ کے لگژری ریزورٹ دی اوبرائے سکھ ولاس میں ہوئی تھی۔ اس تقریب میں خاندان والوں کے علاوہ کچھ قریبی دوست بھی شامل رہے۔

 

راج کمار راؤ جہاں ہاف وائٹ شیروانی میں نظر آئے تو وہیں پترالیکھا لال شادی کے جوڑے میں نظر آئی۔ انکے فینس کے ساتھ فلمی شخصیات بھی ایکٹر کو شادی کی مبارکباد دئے رہے ہیں۔ مبارکباد دینے والوں میں پرینکا چوپڑا بھی شامل ہے۔

شادی کی خوبصورت تصویروں کو شیئر کرنے کے ساتھ ہی انہوں نے کیپشن میں لکھا ۔ آخر کار 11 سال کے پیار، رومانس ، دوستی اور مستی کے بعد آج میں نے اپنی ہر چیز سے شادی کرلی۔

 

میری روح، میری سب سے اچھی دوست ، میرا خاندان ۔ آج میرے لیے آپ کے شوہر کہے جانے سے بڑی کوئی خوشی نہیں ہے۔ پترالیکھا میں ہمیشہ کے لیے اب تمہارا ہوں۔

بالی ووڈ جوڑا راج کمار راؤ اور پترالیکھا 14 نومبر کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے یعنی 13 نومبر کو ان کی منگنی ہوئی۔

راجکمار اور پترالیکھا نے منگنی کی تقریب کے لیے وائٹ کلر کے آوٹ فٹ پہنے تھے۔

پترالیکھا کو انگوٹھی پہنانے سے پہلے راج کمار راؤ نے انہیں گھٹنوں کے بل بیٹھ کر پرپوز کیا تھا، جس کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوا۔

 

سال 2014 میں آئی فلم سٹی لائٹس میں اداکارہ پترالیکھا راج کمار راؤ کے ساتھ کام کرچکی ہے۔

بتادیں کہ پترالیکھا کا پورا نام پترالیکھا مشرا پال ہے اور انکی پیدائش 20 فروری 1990 کو شیلانگ ، میگھالیہ میں ہوئی۔ ​انہوں ہنسل مہتا کی فلم سٹی لائٹ سے ڈیبیو کیا۔ جس میں راجکمار راؤ تھے۔

Tags:

You Might also Like