Type to search

ٹی وی اور فلم

کرن جوہری نے فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی . کا پوسٹر شیئر کیا، جھانوی اور راج کما راؤ اہم رول میں

مسٹر اینڈ مسز ماہی

فلمی ڈسک، 24 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دھرما پروڈکشن نے نئی فلم کا اعلان کردیا ہے- کرن جوہر نے فلم کا پہلا پوسٹر ریلیز کیا ہے-

کرن جوہر نے مسٹر اینڈ مسز ماہی کا پوسٹر ریلیز کرکے سوشل میڈیا پر فینس کی جوش کو بڑھا دیا ہے-

کرن جوہر کی نئی فلم میں جھانوی کپور اور راج کمار راؤ اہم رول میں نظر آئیں گے- کرن جوہر کی نئی فلم مسٹر اینڈ مسز ماہی کو شرن شرما ڈائریکٹ کررہے ہیں، بتادیں کہ جھانوی اور راج کمار راؤ اس سے پہلے فلم روحی میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Karan Johar (@karanjohar)

 

فلم میں راج کما راؤ مہندر اور جھانوی کپور مہیما کا کردار نبھا رہی ہے-

سال 1998 میں فلم ‘کچھ کچھ ہوتا ہے’ کے ساتھ شروع ہوئے دھرما پروڈکشن نے بالی ووڈ کو ایک سے بڑھ کر ایک یادگار فلمیں دی ہیں- دھرما پروڈکشن کے ساتھ ہی کرن جوہر نے بھی ہدایت کاری میں قدم رکھا- ایک بار پھر کرن جوہر اپنی نئی فلم لیکر آرہے ہیں-

دھرما پروڈکشن کی ن،ی فلم کو لیکر مانا جارہا ہے کہ راج کما راؤ اور جھانوی کپور کرکٹرس کے طور پر دیکھنے والے ہیں-

بتادیں کہ حال ہی میں دھرما پروڈکشن کے ٹیوٹ میں کرکٹ بیٹ ایموجی کو ڈسکرائب کیا تھا- اب فلم کے پوسٹر ریلیز کے ساتھ بال کی ایموجی دیکھائی گئی ہے- کرکٹ اور لو اسٹوری پر فلم مبنی ہوسکتی ہے-

مسٹر اینڈ مسز ماہی سال 2022 میں ریلیز ہوگی- فلم کے پوسٹر کے ساتھ ریلیز تاریخ کا اناؤنسمنٹ کیا گیا ہے- فلم 7 اکتوبر 2022 کو دھرما پروڈکشن اپنی نئی فلم ریلیز کی جائے گی-

کرن جوہر نے فلم کے پوسٹر کے ساتھ کیپشن بھی دیا ہے۔ پوسٹر کے ساتھ کرن نے لکھا ایک خواب کے پچھے دو دل- پیش ہے #مسٹر اینڈ مسز ماہی کی ہدایت شرن شرما کررہے ہیں-

ایک بار پھر دل کو چھو لینے والی کہانی کے ساتھ واپس آرہے ہیں- راج کمار راؤ اور جھانوی کپور ایک ساتھ 7 اکتوبر 2022 کو سینما گھروں میں آرہے ہیں-

فلم کو پروڈیوس ہیرو یش جوہر، کرن جوہر اور اپروا مہتا کررہے ہیں، جبکہ اسے نکھل ملہوترا اور شرن شرما نے لکھا ہے-

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنے گلیمرس سے تو فینس کو متاثر کرتی ہی رہتی ہے ساتھ ہی وہ اپنی ایکٹینگ میں بھی اصلاح لانے کی کوشش کررہی ہے- گنجن سکسینہ بائیوپک میں انکی ایکٹینگ کی تعریف کی گئی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)

 

جھانوی کپور نے سوشل میڈیا پر اپنی آنے والی فلم کا اعلان کردیا ہے جو کرکٹ سے جڑی نظر آرہی ہے- فلم میں جھانوی ایکٹر راج کمار راؤ کے ساتھ نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like