Type to search

آٹو موبائل

ہونڈا سی بی500ایکس ایڈونچر ٹورر بائیک ہندوستان میں لانچ

ہونڈا سی بی500ایکس

آٹو ڈسک، 19 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہونڈا سی بی500ایکس ہندوستان میں لانچ ہوگئی ہے- یہ کمپنی کی نئی ایڈوینچر بائیک ہے- جسے ہونڈا نے پیرالل ٹیون انجن کے ساتھ لانچ کیا ہے-

اس بائیک میں ای ایس ایس سسٹم دیا ہے، ایمرجنسی اسٹاپ سگنل ٹیکنالوجی سے لیس ہے- اس ٹیکنالوجی میں اچانک بریکینگ کا پتہ لگے گا اور سیلف موڈ میں فرنٹ اور ریئر سائیڈ کے خطرے کے لیے الرٹ ملے گا-

اسکی فروخت ہونڈا کے بگ ونگ ڈیلرشیپ نیٹ ورک کے ذریعہ ہوگی- بتادیں کہ بگ ونگ کمپنی کی پریمیم ڈیلرشپ چین ہے- جہاں ہونڈا ایچ نیس سی بی 350 اور ہونڈا ایچ نیس سی بی 350 جیسی پرمیم موٹرسائیکلوں کی پہلے سے فروخت ہورہی ہے-

ہونڈا سی بی500ایکس ہندوستانی بازار میں دو کلر آپشن میں دستیاب ہے- ان میں گرینڈ پریکس ریڈ اور میٹ گن پاؤڈر بلیک میٹالک شامل ہے- اسکی گروگرام کی ایکس شوروم قیمت 6،87،386 روپے ہے۔

ہونڈا موٹرسائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا (ایچ ایم ایس آئی) اپنی ہونڈا سی بی500ایکس کی کمپلکٹ ناؤکڈ ڈاون (سی کے ڈی) یونٹس کو ہندوستانی مارکیٹ میں فروخت کرے گی۔

کمپنی نے اس کی بکنگ شروع کردی ہے، جہاں گراہک ہونڈا بگ ونگ کے ڈیلرشپ پر اسے بک کرسکتے ہیں-

ہونڈا سی بی500ایکس میں پاور کے لیے 8 والو، لیکویڈ-کولڈ پیرالل ٹیون انجن دیا گیا ہے- اسکا انجن 8500 آر پی ایم پر 47 بی ایچ پی کی ذیادہ سے ذیادہ پاور اور 6500 آر پی ایم پر 43.2 این ایم کا پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے-

اس میں 181 ایم ام کا گراؤنڈ کلیئرنس دیا گیا ہے جو اسے خراب راستوں پر زبردست پرفارمینس دینے کی طاقت دے گا-

اسکا انجن اسسٹ/سلپر کلچر کے ساتھ 6 اسپیڈ گیر باکس سے لیس ہے-

مارکیٹ میں یہ بائیک بنیادی طور پر کاواساکی ورسیس 650 اور سوزوکی وی-سٹروم 650 جیسی بائیک کو ٹکر دیتی ہے-
سی بی500ایکس پریمیم فیچرس کو شامل کیا ہے، جو کہ اسے سیگمنٹ میں بہتر بناتے ہیں،

اس میں کمپنی نے فرنٹ میں 310 ایم ایم اور ریئر میں 240 ایم ایم ڈریلڈ پیٹل-سٹائل ڈسک دیئے ہیں اور انہیں ڈوئل اے بی ایس چینل سے جوڑا ہے-

اس میں بڑے ونڈ اسکرین کے ساتھ، ایل سی ڈی انسٹرومنٹ کلسٹر، فل ایل ای ڈی لائٹینگ، سنگل پیس سیڈل، ایولے وہیل اور ڈوئل چینل انٹی لاک بریکینگ سسٹم (اے بی ایس) کے ساتھ

ایمرجنسی اسٹاپ سگنل جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں- اس میں ہونڈا اگنیشن سیکیورٹی سسٹم بھی دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like