Type to search

آٹو موبائل

ہندوستان میں لانچ ہوئی ہونڈا سٹی 2020 ، قیمت اور فیچرس

ہونڈا سٹی

آٹو ڈسک،16جولائی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) لاک ڈاؤن کے بعد اب تمام کار ساز کمپنی اپنی نئی گاڑیاں مارکیٹ میں لانچ کرنے لگی ہیں۔ اس سلسلہ میں کار ساز کمپنی ہونڈا کارس انڈیا لمیٹیڈ (ایچ سی آئی ایل) نے چہارشنبہ کو ہندوستان میں ہونڈا سٹی 2020 لانچ کی ہے۔ نئی ہونڈا سٹی کی شروعاتی قیمت 10.89 لاکھ روپے ہے اور یہ 14.64 لاکھ روپے تک جاتی ہے۔ اسکی دہلی کی ایکس شوروم قیمت ہے۔ پانچویں جنریشن والی 2020 سٹی سیڈن، وی، وی ایکس اور زیڈ ایکس ان تین ویرینٹس میں آئی ہے۔ نئی ہونڈا سٹی پیٹرول اور ڈیزل انجن دونوں ہی آپشن میں دستیاب ہوگی۔ کمپنی، فی الحال پانچویں جنریشن والی ہونڈا سٹی اور اس سے پچھلے والے ماڈل دونوں کو ہی فروخت کرئےگی۔

 

ہونڈا کے فیچرس

پچھلے ماڈل کے مقابلے 2020 ہونڈا سٹی میں ڈیزائن کے معاملے میں کئی بدلاؤ کیے گئے ہیں۔ اپنے سیگمنٹ میں یہ سب سے لمبی اور چوڑی ہے۔ اسے آسیان ۔ این سی اے پی 5 اسٹار ملی ہوئی ہے۔ اگر دوسرے فیچرس کی بات کریں تو نئی ہونڈا سٹی سیڈن میں الیکٹرک سن روف، فل ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ، ایل ای ڈی ٹیل لائٹس، 17.7 سنٹی میٹر کا ایچ ڈی فل کلر ٹی ایف ٹی میٹر، لین واچ کیمرا جیسے فیچرس دیئے گئے ہیں۔

ہونڈا کی پری۔بکنگ

کمپنی نے جون کے آخری ہفتے میں اسکی پری۔بکنگ شروع کی تھی۔ ڈیلرشپ کے علاوہ کمپنی ہونا فرم ہوم پلیٹ فارم کا استعمال کرتے ہوئے آن لائن بکنگ کی جاسکتی ہے۔ کمپنی کی ویب سائٹ ہونڈا کارانڈیا ڈاٹ کام پر ہونڈا فرم ہوم آپشن کے ذریعہ گراہک نئی ہونڈا سٹی کو بک کرسکتے ہیں۔ بکنگ کی رقم 5000 روپے سے شروع ہے۔ انڈین مارکٹ میں اس مڈ سائز سیڈن کا مقابلہ ماروتی سوزکی سیاز، ہنڈائی ورنا، ووکس ویگن وینٹو، اسکوڈا رپیڈ اور ٹویوٹا یارس سے ہوگا۔

 

ہونڈا کی پیٹرول کارکا مائلیج

ہونڈا کا پیٹرول ویرینٹ 1.5لیٹر آئی۔وی ٹیک انجن سے پاورڈ ہوگا اور یہ 6 اسپیڈ مینول گیئرباکس اور سی وی ٹی دونوں آپشن میں دستیاب ہوگی۔ 6000آر پی ایم پر انجن 121پی ایس کا پاور اور 4300 آر پی ایم پر 145این ایم کا پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ پیٹرول انجن والی نئی ہونڈا سٹی کا مینول ویرینٹ 17.8 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج دئے گا۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ سی وی ٹی ویرینٹ 18.4کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج دئے گا۔

 

ڈیزل کا کا مائلیج

وہیں، سٹی سیڈن کا ڈیزل ویرینٹ 1.5لیٹر آئی۔ڈی ٹیک انجن سے پاورڈ ہوگا اور یہ 6 اسپیڈ مینول گیئر باکس کےساتھ آئے گا۔3600آر پی ایم پر انجن 100پی ایس کا پاور اور 1750 آر پی ایم پر 200 این ایم کا پیک ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ کمپنی کا دعوی ہے کہ ڈیزل ویرینٹ 24.1 کلومیٹر فی لیٹر کا مائلیج دیتا ہے۔ ہونڈا کا کہنا ہے کہ الیکسا ریموٹ کنیکٹوٹی فیچر کے ساتھ یہ سیڈن ہندوستان کی پہلی کنیکٹیڈ کار ہے۔ کار میں ٹیلیٹیمکس کنٹرول یونٹ (ٹی سی یو) کے ساتھ نکسٹ جنریشن ہونڈا کنیکٹ دیا گیا ہے۔

Tags:

You Might also Like