Type to search

آٹو موبائل

نئی ہونڈا گروم 125 منی بائیک سے اٹھا پردہ،

honda-grom-125 mini bike

آٹو ڈسک،3مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہونڈا نے اپنی منی بائیک گروم 125کے نئے ماڈل سے پردے اٹھایا ہے۔ ہونڈا گروم125 کو کچھ ملکوں میں ہونڈا ایم ایس ایکس 125 کے نام سے بھی فروخت کیا جاتا ہے۔ پرانے ماڈل کے مقابلے 2020 ہونڈا گروم 125 میں کاسمیٹک بدلاؤ ہوئے ہیں۔ جبکہ میکانیکل بائیک پہلے جیسی ہی ہے۔

نئی ہونڈا گروم 125 بائیک تین نئے ڈوئل ٹون کلر آپشن میں آئی ہے۔ جن میں ریڈ۔ بلیو، وائٹ ۔ ریڈ، اور یلو۔ بلیک شامل ہے۔ یہ بولڈ کلر ہونڈا کی منی موٹرسائیکل کی اپیل کو بڑھاتے ہیں۔ چھوٹی سائز اور بہتر پرفارمینس کی وجہ سے ہونڈا گروم 125 انٹرنیشنل مارکٹ میں کمپنی کی کافی مقبول بائیک ہے۔

ہونڈا کی یہ منی بائیک اپنے سیگمنٹ کے حساب سے شاندار فیچرس سے لیس ہے۔ ان میں ایل ای ڈی ہیڈ لیمپ ، ڈیجیٹل انسٹرومنٹ کلسٹر، الے وہیلز اور آپشنل اے بی ایس جیسے فیچرس شامل ہے۔ بائیک کا وہیل بیس 1100 ایم ایم ،جبکہ سیٹ کی اونچائی 762ملی میٹر ہے۔

ہونڈا گروم 125 میں 124.9سی سی سنگل سلنڈر انجن دیا گیا ہے۔ یہ انجن 9.7ایچ پی کا پاور اور 10.9 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔ انجن 4اسپیڈ گیئرباکس سے لیس ہے۔ گروم 125 کی سائز کے حساب سے اسکا پاور کافی اچھا ہے۔ ہندوستانی بازار میں فروخت والی ہونڈا کی کمیوٹر بائیک ایس پی 125 میں بھی تقریبا اتنا ہی پاور اور ٹرک ملتا ہے۔

ہونڈا کی مانیں تو منی بائیک بین الاقوامی مارکٹس میں فروخت ہوتی ہے۔ حال ۔ فی الحال ہندوستان میں اسے لانچ کرنے کی کمپنی کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حالانکہ کچھ سال پہلے اس بائیک کو ہندوستان میں ٹیسٹنگ کے دوران دیکھا گیا تھا۔ کمپنی نے حال میں اپنے بائیک اسٹائل والے اسکوٹر نوی کو بند کیا ہے۔ ایسے میں ہوسکتا ہے کہ مستقبل میں ہونڈا یہ منی بائیک ہندوستانی بازار میں اتارنے کا منصوبہ بنائے۔

Tags:

You Might also Like