Type to search

ٹی وی اور فلم

گائتری جوشی برتھ ڈے اسپیشل : سودیس فلم کی اداکارہ

گائتری جوشی

فلمی ڈسک،13 مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2004 میں آئی آشوتوش گوواریکر کی فلم سودیس سے ڈیبیو کرنے والی گائتری جوشی آج اپنی سالگرہ منارہی ہے۔ جوشی نے اپنے بالی ووڈ کیریئر میں صرف یہی فلم کی ہے۔ اسکے بعد سے وہ سلور اسکرین پر نظر نہیں آئی۔

بالی ووڈ میں کامیابی سب کو نصیب نہیں ہوتی- اسکے لیے پوری زندگی لگا دیتے ہیں- لیکن یہاں کچھ ایسے بھی لوگ ہے جو اپنی کامیابی چھور کسی اور راستے پر نکل جاتے ہیں-

ایسے کئی اسٹارس ہیں جو اپنی پہلی دوسری فلم سے اتنا مقبول ہوئے کہ انہیں مستقبل کا سپر اسٹار کہا جانے لگا-

گائتری کی پیدائش 20 مارچ 1977 کو ناگپور میں ہوئی۔ انکے والد کا نام رامنیواس جی رنتھلا اور والدہ کا نام ہیما مالینی ہے۔ انکی بہن آہانہ جوشی ہے۔

جوشی نے ناگپور کے ماؤنٹ کارمل ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی، اور جب فیمیلی ممبئی منتقل ہوئی تو وہ جے بی واچہ ہائی اسکول میں داخلہ لیا۔ اسکولی تعلیم کے بعد وہ سیڈیہم کالج سے پڑھائی کی۔

جوشی نے اپنے کیریئر کا آغاز چینل وی انڈیا میں وی جے اور ویڈیو جاکی کے طور پر کیا۔

کالج میں پڑھتے ہوئے انہوںنے بامبے ڈائینگ ، فلپس ، پونڈس ، گودریج ، سنسلک اور ایل جی جیسے برانڈس کے لیے ماڈلنگ کی اور شاہ رخ خان کے ساتھ ہنڈائی اشتہار میں نظر آئی۔

گائتری نے سال 2005 میں بزنسمین وکاس اوبرائے کے ساتھ شادی کی تھی۔ گائتری جوشی اور وکاس کے دو بیٹے ہیں۔ پہلا بیٹا ویہان اور دوسرا بیٹا یوان ہے۔

وکاس اوبرائے نے انٹرویو میں کہا تھا کہ جب وہ پہلی بار گائتری جوشی سے ملے تھے تب لگا تھا کہ وہ اپنی پوری لائف انکے گذارنا چاہتے ہیں۔

جوشی سال 2001 کے دوران سیزنز کیٹلاگ اور کیلنڈر کے لئے ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔

فلم سودیس بھلے ہی باکس آفس پر کچھ خاص مظاہرہ نہیں کرسکی لیکن اپنی پہلی فلم میں گائتری جوشی نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

فلم سودیس میں شاہ رخ خان کے مقابلے کام کرنے والی اداکارہ گائتری جوشی نے فلم میں گیتا کا رول نبھایا تھا۔ بتادیں کہ پہلی فلم کے لیے انہیں 4 ایوارڈ ملے-

سال 2005 میں گائتری جوشی و زی سنے ایوارڈز میں بیسٹ نیو کمر کا ایوارڈ بھی ملا تھا۔ ابھی وہ فلم انڈسٹری سے دور ہے۔

انہوں نے سال 2019 میں ایک انٹرویو میں فلم انڈسٹری چھوڑنے کو لیکر بات چیت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا، میں بہت کھلے دماغ کی تھی اور اسکرپٹ سن کر خوش تھی۔

مجھے یقین تھا آنے والے وقت میں انہیں کچھ بہترین مواقع ملیں گے۔ میں ایسے میں رول کرنا چاہتی تھی جس سے میں خود جوڑ سکوں، مجھے بہترین نئی کمر کا ایوارڈ ملا تھا اس لیے مجھے بہت اچھا لگا کہ لوگ میرے کام کو پسند کررہے ہیں۔
گائتری جوشی سال 1999 میں فیمینا مس انڈیا کی ٹاپ پانچ کنٹیسٹنٹ میں سے ایک تھی۔

جوشی سال 2000 میں مس انٹرنیشنل مقابلے میں جاپان میں ہندوستان کی نمائندگی کی- اس دوران گائتری کا کئی بڑے اشتہارات اور میوزک البم میں کام کرنے کا موقع ملا-

ایکٹینگ سے پہلے گائتری جوشی جگجیت سنگھ کے میوزک البم وہ کاغذ کی کشتی اور ہنس راج کے میوزک البم جھانجھریا میں نظر آئی تھی۔

پہلی ہی فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ موقع ملنا خواب سے کم نہیں تھا، فلم میں شاہ رخ کے ہونے کے باوجود بھی لوگوں نے گائتری کو نوٹس کیا-

فلم میں گائتری کی ایکٹینگ کو لوگوں نے کافی پسند کیا- فلم میں انکی شاندار پرفارمینس کے بعد مانا جارہا تھا کہ وہ بالی ووڈ کی اگلی سپر اسٹار ہے لیکن سب کو چونکاتے ہوئے اداکارہ نے اچانک انڈسٹری سے دوری بنالی-