Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم غدر کے سیکوئل میں نظر آسکتے ہیں اداکار اتکرش شرما

اتکرش شرما

فلمی ڈسک، 18 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2001 میں آئی فلم غدر: ایک پریم کتھا میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے چرن جیت (جیتا) کا کردار نبھانے والے ایکٹر اتکرش شرما اب بالکل بدل گئے ہیں-

اداکار اتکرش شرما کی پیدائش 22 مئی 1994 کو ممبئی میں ہوئی- انکے والد انیل شرما فلم ڈائریکٹر ہے اور سمن شرما ہے- انکی ایک بہن کروینا شرما ہے-

انہوں نے ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول سے پڑھائی کی-انہوں نے چیپ مین یونیورسٹی یو ایس اے سے پروڈکشن اور ڈائریکشن میں فائن آرٹس میں بیچلرز کی تعلیم حاصل کی ہے- اور نان ایکٹینگ کا طریقہ لی اسٹراسبرگ تھیٹر اور فلم انسٹی ٹیوٹ سے حاصل کیا۔

اداکار اتکرش شرما نے صرف 6 سال کی عمر میں ہی غدر جیسی ہٹ فلم میں کام کیا تھا، فلم تو ہٹ ہوئی تھی، ساتھ میں اتکرش کے کردار کو بھی لوگوں نے خوب پسند کیا تھا-

اتکرش سال 2018 میں ائی فلم جینیئس میں بھی نظر آئے تھے، فلم کو انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا، فلم میں ایشتا چوہان لیڈ اداکارہ تھی، فلم میں اتکرش نے واسودیو شاستری کا کردار نبھایا تھا، یہ انکی بطور ہیرو ڈیبیو فلم تھی- حالانکہ فلم کو اتنی کامیابی نہیں ملی-

اداکار اتکرش شرما غدر فلم کے ڈائریکٹر انیل شرما کے بیٹے ہیں، لیڈ ایکٹر کے رول میں اتکرش کی فلم جینیئس کو بھی انیل شرما نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا-

ان دنوں غدر کے سیکوئل کو لیکر کئی ساری خبریں آرہی ہے- فلم کے ڈائریکٹر انیل شرما نے بتایا کہ وہ اس پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں- اس میں بھی اتکرش نظر آسکتے ہیں-

غدر کے بعد اتکرش سال 2004 میں آئی فلم اب تمہارے حوالے وطب ساتھیوں میں بطور چائلڈ آرٹسٹ جونیئر کنالجیت سنگھ کا کردار نبھایا- اس فلم کو بھی انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا- فلم میں امیتابھ بچن اور بابی دیول لیڈ رول میں تھے-

سال 2007 میں آئی فلم اپنے میں بطور چائلڈ آرٹسٹ جونیئر انگد چودھری کا کردار نبھایا تھا، فلم کو انیل شرما نے ڈائریکٹ کیا تھا اور فلم میں سنی دیول، بابی دیول اور کٹرینہ کیف نے کام کیا تھا-

اتکرش انسٹاگرام پر کافی ایکٹیو ہے اور انکے قریب 1 لاکھ سے ذیادہ فالوورس ہیں-