Type to search

آٹو موبائل

ہونڈا گریزیا 125، بی ایس 6 اور زبردست فیچرس کے ساتھ لانچ

ہونڈا گریزیا 125

آٹو ڈسک،25 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہونڈ موٹر سائیکل اینڈ اسکوٹر انڈیا نے بی ایس6 ہونڈا گریزیا 125 اسکوٹر لانچ کردیا۔ اسکوٹر دو ویرینٹ۔ اسٹانڈرڈ اور ڈیلکس میں بازار میں لایا گیا ہے۔

انکی قیمت 73912 روپے اور 80978 روپے ہے۔ یہ قیم دہلی کے ایکس شوروم کی ہے۔ نئے ہونڈا گریزیا میں اپ ڈیٹیڈ انجن کے ساتھ کئی نئے فیچرس شامل کیے گئے ہیں۔ ساتھ ہی اسکی ڈیزائن میں بھی کچھ بدلاؤ ہوئے ہیں۔

 

ہونڈا گریزیا کا اپڈیٹیٹ انجن اور ذیادہ مائلیج

ہونڈا گریزیا 125 میں بی ایس 6 کمپلائنٹ 124سی سی سنگل سلنڈر انجن ہے۔ اپ ڈیٹیڈ انجن ہونڈا ایکو ٹیکنالوجی (ایچ ای ٹی) اور ای ایس پی(انہینس اسمارٹ پاور) کے ساتھ آتا ہے۔

اس میں اے سی جی کے ساتھ سائلنٹ اسٹارٹ اور آئیڈلنگ اسٹاپ سسٹم بھی دیا گیا ہے۔ انجن 8.14 ایچ پی کی پاور اور 10.3این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے۔

 

ہونڈا گریزیا کا زبردست اور ذیادہ شارپ لک

کمپنی نے بی ایس 6 گریزیا اسکوٹر کی ڈیزائن میں بدلاؤ کیے ہیں۔ جو اسے ذیادہ شارپ لک دیتے ہیں۔ اسکوٹر میں اب ایل ای ڈی ڈی سی ہیڈ لیمپ ہے، اس میں ڈیو اسکوٹر سے متاثر ایل ای ڈی ڈی آر ایل دیئے گئے ہیں۔ شارپ لائنس اور ایج کے ساتھ ہینڈل بار کاؤل کو بھی تھوڑا نئی شکل دی گئی ہے۔ اسکوٹر سائبر یلیو، سپارٹن ریڈ، بلیو اور میٹ ایکسس گرے میں دستیاب ہے۔

 

ہونڈا گریزیا کے فیچرس

ہونڈا کے دیگر اسکوٹرس کی طرح بی ایس 6 گریزیا میں بھی پاس لائٹ بٹن اور ایکسٹرنل فیول ۔فیلر کیپ دیا گیا ہے۔ اس میں اپڈیٹیڈ ڈیزل انسٹرومنٹ کنسول ہے۔

جس میں اسپیڈ اور آر پی ایم کے علاوہ ایوریج مائلیج ، رئیل ٹائم مائلیج، ڈیسٹنس ٹو ایمپٹی (خالی) اور 3 اسٹیپ ایکو انڈیکیٹر جیسی معلومات دیکھاتی ہے۔ اسکوٹر میں انجن اسٹارٹ ۔اسٹاپ سوئچ اور انجن کٹ آف کے ساتھ سائیڈ اسٹانڈ جیسے فیچرس بھی ہیں۔

Tags:

You Might also Like