Type to search

اسپورٹس

ویمنز کرکٹ: انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کی مضبوط جیت ، ہرمنپریت کور عمدہ مظاہرہ

اسپورٹس ڈسک،31جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کپتان ہرمنپریت کور اور کی بہترین بلے بازی کے بدولت ہندوستانی ویمن کرکٹ ٹیم نے جمعہ کو یہاں کھیلے گئے سہ فریقی ٹی 20 مقابلے میں انگلینڈ کو پانچ وکٹ سے ہرا دیا، ہندوستان نے 148 رنوں کا پچھا کرتے ہوئے 19.3 اووروں میں پانچ وکٹ پر ہدف حاصل کرلیا- ہرمنپریت کور پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 42 رن بنائے-
ہرمنپریت کے علاوہ 16 سال کی اووپنر شیفالی ورما نے 30 رنوں کی شراکت دی جبکہ جیمیما روڈریگس نے 26 رنز جوڑے-

اس سے پہلے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کررہی انگلیش ٹیم نے کپتان ہیدر نائٹ کے شاندار 67 رنوں کی بدولت سات وکٹ پر 147 رن بنائے نائٹ نے 44 گیندوں کا سامنا کیا، اسکے علاوہ ٹمی بیومونٹ نے 27 گیندوں پر 37 رنوں کی انگیز کھیلی– ہندوستان کی طرف سے راجیشوری نے 19 رن دے کر دو وکٹ لیے جبکہ شیکھا پانڈے نے 33 رن دے کر کامیابی حاصل کی- اسکے علاوہ دپتی شرما نے بھی 30 رن دے کر دو وکٹ لیے-
اس سیریز کی تیسری ٹیم آسٹریلیا ہے اور اسے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لحاظ سے کافی اہم مانا جارہا ہے-

Tags:

You Might also Like