Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ کے بینر کی نئی فلم ‘کامیاب’ کا پوسٹر جاری

فلمی ڈسک،1 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) شاہ رخ خان کے بینر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ نے جمعہ کو اپنی نئی فلم کامیاب کا فرسٹ لک پوسٹر جاری کیا – اس فلم میں سنجے مشرا اور دپیک ڈوبریال لیڈ رول میں نظر آئیں گے، فلم کی پنچ لائن “ہر قصے کے حصے” رکھی گئی ہے، اس فلم کے پروڈیوسر درشیم ہے، وہیں اسکی ہدایت ہاردیک مہتا کررہے ہیں، فلم کی ریلیز ڈیٹ 6 مارچ 2020 تک کی گئی ہے-
فلم کے بارے میں ٹیوٹ کرتے ہوئے ریڈ چیلیز نے لکھا، ایک پیاری اور متاثر کن کہانی، ہر قصے کے حصے،،، # کامیاب کو پیش کرتے ہوئے ریڈ چلیز کو فخر ہے- درشیم فلمز پروڈکشن ، سنجے مشرا اور دپیک ڈوبریال اسٹارر –

فلم کا فرسٹ لک پوسٹر میں سنجے اور دپیک دونوں بے حد الگ لک میں نظر آرہے ہیں، لمبے بالوں والے ویگ اور چشمے کے ساتھ دونوں کو پہچاننا مشکل ہورہا ہے- پوسٹر میں دپیک سوٹ پہنے دیکھائی دے رہے ہیں ، کامیاب کے علاوہ ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ فی الحال ابھیشک بچن اسٹارر باب بسواس پر کام کررہا ہے-

Tags:

You Might also Like