Type to search

اسپورٹس

ہندستان پہلی بار ٹی -20 ورلڈ کپ کے فائنل میں، سیمی فائنل بارش کی نذر

اسپورٹس ڈسک، 5مارچ(——) آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے سیمی فائنل مقابلے بارش کی وجہ سے رد ہوگیا ہے، اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا پہلی بار ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی ہے-
جمعرات کو ہندوستانی ویمنز کرکٹ ٹیم سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ سے مقابلے کے لیے تیار تھی، لیکن بارش کی وجہ سے میچ کو رد کیا گیا – اسی کے ساتھ ٹیم انڈیا کو اپنے گروپ کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹاپ پر رہنے کا فائدہ ملا اور اسے سیدھے فائنل کا ٹکٹ مل گیا ہے-
گروپ اے کے پوائنٹ ٹیبل میں ٹیم انڈیا نے چار جیت سے آٹھ پوائنٹ حاصل کئے، وہیں گروپ بی میں انگلینڈ کی ٹیم تین جیت اور ایک ہار سے 6 پوائنٹ حاصل کئے۔ اسی بنیاد پر ٹیم انڈیا نے فائنل میں جگہ بنائی۔

Tags:

You Might also Like