Type to search

اسپورٹس

ہند-نیوزی لینڈ چوتھا ٹی 20 : سپر اوور میں ہندوستان کی لگاتار دوسری جیت

اسپورٹس ڈسک،31جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان نے لگاتار دوسرا میچ سپر اوور میں جیت لیا ہے- ویلنگٹن کے میدان پر نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ٹی 20 کھیلا گیا تھا، ٹاس گنوا کر پہلے بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے سامنے 166 رن کا ہدف رکھا، جواب میں کیوی ٹیم بھی اتنے ہی رن بنا پائی-
سپر اوور میں نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کیپر ٹم سیفرٹ اور کولن منرو میدان پر اترے تھے، ایک وکٹ کھو کر نیوزی لینڈ نے سپر اوور میں 13 رن بنائے، ہندوستان کو جیت کے لیے 14 رن چاہیئے تھے، لیکن راہل کے شروعاتی وار اور پھر کوہلی کی طاقت کی بدولت ٹیم انڈیا نے 5 گیند پر ہی 16 رن بنالیے-
تیز گیندباز شاردل ٹھاکر کے کمال کے آخری اوور کے بعد ہندستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جمعہ کو چوتھے ٹی -20 میچ میں اسکور ٹائی ہو گیا اور ہندستان نے مسلسل دوسری بار سپر اوور میں دلچسپ جیت کے ساتھ پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی برتری حاصل کرلی۔
ہندستان نے تیسرے میچ میں شکست کے دہانے سے باہر نکل کر سپر اوور میں کامیابی حاصل کی تھی اور چوتھے میچ میں بھی اس نے یہی کارنامہ کر دکھایا۔
اوپنر کولن منرو (64) اور وکٹ کیپر ٹم سیفرٹ (57) کی شاندار نصف سنچریوں کے باوجود نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری اوور میں جاکر پھر لڑکھڑا گئی اور چار وکٹ گنوا بیٹھی۔

Tags:

You Might also Like