Type to search

اسپورٹس

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ہندوستان کو آسٹریلیا نے دی شکست، کپتان ہرمنپریت نے بتایا فائنل میں کہاں ہوئی غلطی

اسپورٹس ڈسک،8مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ٹی 20 ورلڈ کپ ویمنز میں شاندار کھیل دیکھاتی آرہی ٹیم انڈیا اس خطاب کو چومنے سے ایک قدم دور رہ گئی۔ ہندوستانی ٹیم کو فائنل میں میزبان آسٹریلیا نے 85 رن سے ہرا دیا۔ آسٹریلیا نے یہاں ٹاس جیت کر پہلے بیٹینگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا نے ہندوستان کو یہاں 185 رن کا ہدف کی تھا۔ جس میں ٹیم انڈیا 19.1 اوور میں اپنے سبھی وکٹ گنوا کر 99 رن ہی بنا پائی۔ ہندوستانی ٹیم کو یہاں 85 رن سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔

میچ کے بعد کپتان ہرمنپریت نے کہا کہ ہم نے کچھ غلطیاں کی۔ جسکی وجہ سے نتائج ہمارے حق میں نہیں آئے۔ لیکن ہمیں خود پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے اور ہمارا مستقبل اچھا ہے۔

کپتان ہرمنپریت نے ٹورنامنٹ میں اپنی ٹیم کے ساتھ رنر اپ میڈل حاصل کرنے کے بعد کہا، آج ہم نے وہ کیچ چھوڑ دیئے جو ہمارے لیے بہت اہم تھے۔ بتادیں کہ اس میچ میں زبردست بیٹینگ کرنے والی ایلیسا ہیلی کا ہندوستان نے پہلے ہی اوور میں کیچ چھوڑ دیا تھا۔

Tags:

You Might also Like