Type to search

اسپورٹس

ویمنس ٹی20 چیلنج : فاتح سپرنووا کی نگاہ لگاتار تیسرے خطاب پر

اسپورٹس ڈسک،4 اکتوبر(ذرائع) ہندوستانی خواتین کرکٹ کی بہترین کھلاڑیوں کے علاقوہ انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی کھلاڑی چہارشنبہ سے شروع ہونے والے تیسرے ویمن ٹی20 چیلینج میں ایک دوسرے کے خلاف اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے-

یہ میچ شارجہ میں ہونگے، جو 4 نومبر 2020 سے شروع ہوکر9 نومبر 2020 کو فائنل کھیلا جائے گا-

میچ شام 7 بجکر 30 منٹ پر (متحدہ عرب امارات کے وقت شام 6.00 بجے) اور سہ پہر 3.30 بجے (سہ پہر 3.00 بجے متحدہ عرب امارات کے وقت) سے شروع ہوں گے-

ویمنز ٹی 20 چیلنج 2020 شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اس ٹورنامنٹ میں چار میچ ہونگے، جس میں تین ٹیمیں موجودہ چیمپئین سوپرنووا، پچھلے سال کی رنر اپ ویلوسیٹی اور ٹریلبلزرز حصہ لیں گی یہ تینوں ٹیمیں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گی- جسکے بعد نو نومبر کو فائنل ہوگا- ٹورنامنٹ میں سری لنکا ، بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہے-
ہرمنپریت کور کی سربراہی میں سوپرنووا اب تک پچھلے دونوں ٹورنامنٹ میں اپنے سبھی میچ جیتے ہیں- وہی متالی راج کی سربراہی والی ویلوسیٹی کی نگاہ لگاتار تیسرا خطاب جتنے پر ٹکی رہے گی-

متالی راج
ہندوستان کی بہترین خواتین کرکٹر متالی راج کو زبردست کرکٹر مانا جاتا ہے- ویمن ٹی 20 چیلینج میں ہندوستانی فینس کو متالی راج سے کافی امیدیں ہیں- متالی ویلوسیٹی ٹیم کی کپتان بھی ہے-

سمرتی مندھنا

سمرتی مندھنا پر اس ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارمینس کا دباؤ ہوگا، سمرتی مندھنا ویمنز ٹی 20 چیلنج میں ٹریلبلزرز ٹیم کی کپتانی کرتی نظر آئیں گی- انکا ٹی 20 ورلڈ کپ میں خراب فارم رہا-

ہرمنپریت کور
ہرمنپریت کور اس ٹورنامنٹ میں سپر نووا کی طرف سے کھیلتے نظر آئیں گی- اور اس ٹیم کی کپتانی کریں گی-

Tags:

You Might also Like