Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی کے خلاف ایف آئی آر درج ، لاک ڈاؤن میں بے وجہ گھوم رہے تھے

ٹائیگر اور دیشا پٹانی

فلمی ڈسک،3 جون (ذرائع) بالی ووڈ میں ہیروپنتی فلم سے ڈیبیو کرنے والے جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف ممبئی پولیس نے ایف آئی آر درج کی ہے۔

کورونا وائرس اور بلیک فنگس جیسی سنگین بیماری پیر پھیل رہی ہیں۔ ایسے میں کئی ریاستوں میں لاک ڈاؤن لگا ہوا ہے۔ حالانکہ جن ریاستوں یا شہروں میں صورتحال میں بہتری آئی ہے وہاں آن لاک کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ لیکن ابھی مہارشٹرا میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کو مانے تو دونوں کو کورونا کے قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔
ممبئی پولیس کے ایک افسر نے اس معاملے میں معلومات دیتے ہوئے کہا کہ ٹائیگر شراف اور دیشا پٹانی دوپہر 2 بجے کے بعد بنا کسی وجہ کے گھوم رہے تھے۔ دونوں عوام مقامات پر بنا کسی وجہ کے گھوم کر کورونا قوانین کی خلاف ورزی کررہے تھے۔

کورونا انفیکشن کی وجہ سے ادھر ادھر گھومنے پر پابندی ہونے کے باوجود دیشا اور ٹائیگر شراف دونوں منگل کی دوپہر باندرا بس اسٹیشن کے چکر لگا رہے تھے۔

 

اسی دوران پولیس کی گاڑی نے انہیں روک لیا۔ دونوں ہی گھر سے نکلنے کا معقول وجہ نہیں بتا سکے۔

جس وجہ سے پولیس افسر نے تعزیرات ہند کی دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ کوویڈ ۔19 کی وجہ سے لوگوں کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے مہاراشٹرا حکومت نے ہدایات جاری کیے تھے۔

جہاں صرف چنندہ دوکانوں کو 7 بجے سے 2 بجے تک کھولے جانے کا حکم ہے۔ بتادیں کہ مہاراشٹرا میں لاک ڈاؤن اب بھی جاری ہے۔ لیکن جن علاقوں میں کورونا کے کیس کم پائے گئے ہیں۔ وہاں حکومت نے لاک ڈاؤن میں راحت دینے کا اعلان کیا ہے۔

ٹائیگر شراف کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو شراف گنپتھ میں نظر آنے والے ہیں۔ اس فلم میں انکے ساتھ کریتی سنون نظر آئیں گی۔

اس فلم کو واشو بھگنانی ، پوجا انٹرٹینمنٹ اور گڈ کمپنی ملکر کررہی ہے۔ اس سے پہلے بھی دونوں ہیروپنتی میں نظر آچکے ہیں۔ وہیں اب ایکٹر دوسری فلم ہیروپنتی 2 کا بھی اعلان ہوچکا ہے۔

Tags:

You Might also Like